اژدھا

 افغانستان میں روسی افواج کی یلغار سے قیامت برپا ہو گئی تھی .روس امریکہ کے مد مقابل سپر پاور تھا.افغانستان کے شہروں اور دیہاتوں میں جہاں جہاں روسی ٹینک دوڑتے تھے وہاں کی ہر چیز نیست و نا بود ہو جاتی تھی.لوگ اپنی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستان کی جانب دوڑ رھے تھے.سینکڑوں ہزاروں لوگ راستے میں ہی پرچمیان اور روس نواز پارٹیوں کے ہاتھوں بھی لقمہ اجل بن گئے.میں اور میری بیوی صحراؤں ،بیابانوں اور پہاڑوں پر سے کتنے دن اور راتیں ڈر اور خوف کے سائے میں پیدل چلتے رہے .ایک پہاڑ پر چلتے چلتے راستے میں ایک خوفناک اژدھا سے سامنا ہوا.ہمارے لیے تو پہلے ہی چلنا دو بھر ہوگیا تھا.ہمارےجسم سے جیسے جان نکلی. بالکل ساکت و جا مد کھڑے ہو گئے.جسم میں بھاگنے کی طاقت نہیں تھی.اژدھانے ہمیں اپنی نظروں میں تولا.اور یکا یک میری بیوی پر حملہ کر کے میرے سامنے اسے سالم نگل گیا.مجھےتو اپنی موت نظر آرہی تھی.اسکے بعد اژدھا نے مجھے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے کہہ رہا ہو کہ اب تمہاری باری ہے انتظارکرو.قریب ہی ایک درخت تھا جس کے پاس جا کر اژدھا نے اپنے سارے جسم کو درخت کے تنے کے گرد لپیٹنا شروع کیا.میں نےاپنے کانوں سے اژدھا کے پیٹ کے اندر سے اپنی بیوی کی ہڈیوں کی ٹوٹنے اور چر چرانے کی آوازیں سنیں.یوں لگا جیسے درخت کی شاخیں ٹوٹ رہی ہوں.کچھ دیرمیں گم سم کھڑا رہا.پھر اللّه پاک نے ذھن میں زندگی بچانے کی سوچ ڈال دی.اگرچہ اژدھا کی نظریں مجھ پر جمی ہوئی تھی لیکن اس کا پیٹ بھرا ہوا تھا اوردرخت سے لپٹا ھوا تھا.میں نے آہستہ آہستہ وہاں سے کھسکنا شروع کیا.لیکن شکر ہے اللّه پاک کا کہ اژدھا نے میرا پیچھا نہیں کیا.اورپھر ایک دن میں پاکستان کی سرزمیں پر پہنچ گیا. آج سے تقریبا تیس سال پہلے ایک مہاجر نے اپنا یہ واقعہ سنایا تھا. اب آتے ہیں اژدھا اور روس کی طرف. اژدھانےخاتون کو کھا لیا جب کہ دوسرے شکار پر اس کی نظریں جمی رہیں.جیسےہی وہ خوراک کو ہضم کرتا اس کے بعد اس آدمی پر ضرورحملہ کرتا.روس نے افغانستان پر حملہ کیا.اسکا خیال تھا کہ وہ آسانی سے قبضہ جما لے گا.پھر آس پڑوس میں اس کی طاقت کے برابر کوئی ملک تو ہے ہی نہیں.اسکی نظریں تیل کی دولت سے مالا مال ممالک کی طرف مرکوز تھیں.افغانستان کو ہضم کرنے کے بعد پڑوسی ممالک کو کھاتاجائے گا .لیکن اللّه پاک کو ایسا منظور نہیں تھا.کیوں کہ سب سے زیادہ طاقتور اور غالب صرف اللّه پاک کی ذات ہے.اوریوں تیرہ سال بعد روس اپنے کھائے ھوۓ پر قے کرنے لگا.اور اسے اللّه جل جلا لہ کی مدد سے مجاہدین نے شکست سے دوچار کیا. آج پھر وہی صورت حال ہے.آج کے اژدھے صرف مسلمانوں کو اپنی خوراک بنانے پر تلے ھوۓ ہیں.عراق،شام ،افغانستان ،کشمیر ،فلسطین اور برمی روہنگیائی مسلمانوں کو چبانے کی کوشش میں لگے ہیں.جبکہ باقی ماندہ مسلم ممالک پر ان کی نظریں لگی ہوئی ہیں .جیسےکہہ رہی ہوں کہ ان کے بعد تمہاری باری ہوگی. مسلمان کمزور سہی لیکن ان کے پاس کتاب الہی کی صورت میں رشد و ہدایت موجود ہے.یہ اگر اللّه پاک کی رسی کو مضبوطی سے پکڑینگے اور تفرقہ چھوڑ دینگے.نبی آخر الزمان کے طریقوں پر عمل کرینگے .تودنیا کی کوئیطاقت ان کے سامنے آنے کی جرات نہیں کرے گی .
ختم شد

Shaukat Ali khan
About the Author: Shaukat Ali khan Read More Articles by Shaukat Ali khan: 6 Articles with 4721 views I am interested in reading books,writing articles,simple life,gentle men and acting upon "do respect have respect"... View More