کم عمری میں شادی کرنے والے مقبول ترین پاکستانی فنکار

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کا شادی ایک خاص عمر میں کرنی چاہیے جبکہ بعض افراد کے نزدیک شادی کے لیے عمر کا معاملہ کوئی زیادہ اہمیت نہیں رکھتا- تاہم اگر ہم شوبز کی دنیا سے سے تعلق رکھنے والی مشہور پاکستانی شخصیات کی بات کریں تو ہمیں یہ دکھائی دے گا کہ یہ شخصیات اپنے کیریر کو فوقیت دیتی ہیں اور ایک عروج حاصل کرنے کے بعد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتی ہیں- لیکن شوبز سے تعلق رکھنے والی چند مقبول ترین پاکستانی شخصیات ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے کیریر کے آغاز میں یا اس سے بھی قبل انتہائی کم عمری میں ہی شادی کرلی تھی- تاہم ان کی شادی نے ان کے کیریر کے سفر میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی٬ یہاں تک کا یہ عروج پر پہنچ گئے- مندرجہ ذیل میں چند ایسے ہی مشہور پاکستانی فنکاروں کا ذکر موجود ہے-


ماہرہ خان
ماہرہ خان نے مقبول ترین ڈرامے ہمسفر سے شہرت حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹی وی اسکرین کا ایک جانا مانا نام بن گئیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی شادی ان کے مقبول ہونے سے قبل ہی ہوچکی تھی- ماہرہ کی شادی صرف 23 سال کی عمر میں علی عسکری سے ہوئی- تاہم بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ چل نہ سکی اور اختتام پذیر ہوگئی-

image


فاطمہ آفندی
مایہ ناز فنکارہ فاطمہ آفندی کی شہرت کی وجہ مقبول ڈرامہ سیریل “ کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی“ بنا- فاطمہ بھی صرف 21 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ چکی تھیں- فاطمہ آفندی کے شریکِ حیات بھی ٹی وی اسکرین کا بڑا نام ہے اور انہیں کنور ارسلان کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ خود بھی ایک باصلاحیت فنکار ہیں-

image


سائرہ یوسف
سائرہ یوسف کا شمار بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی قابلِ ذکر فنکاراؤں میں ہوتا ہے اور یہ بھی کم عمر یعنی صرف 21 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ چکی تھیں- سائرہ کی شادی نوجوان فنکار شیروز سبزواری سے ہوئی- اور اب یہ جوڑا والدین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے- یہ ہماری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بااثر جوڑا سمجھا جاتا ہے-

image


عائزہ خان
پاکستانی ڈراموں کی مقبول ترین اور پرکشش فنکارہ عائزہ خان کی شادی مشہور اور باصلاحیت فنکار دانش تیمور سے ہوئی- شادی کے وقت عائزہ خان کی عمر صرف 23 سال تھی- یہ دونوں ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں اور اب والدین بھی بن چکے ہیں-

image


عینی جعفری
عینی جعفری بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک خوبصورت اور باصلاحیت فنکارہ ہیں اور اب بڑی اسکرین پر بھی اپنی فنکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں- عینی نے بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کی- عینی جعفری سال 2014 میں اس وقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جب ان کی عمر صرف 22 سال تھی-

image


فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ ہر عمر کے افراد کے دل کی دھڑکن سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہ ایک انتہائی منجھے ہوئے اداکار ہیں- فہد مصطفیٰ کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں تک جاپہنچے- فہد مصطفیٰ نے بھی بہت کم عمری میں شادی کی اور شادی کے وقت ان کی عمر صرف 22 سال تھی-

image

اریج فاطمہ
اریج فاطمہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک اور مقبول ترین نام ہے جو کہ پرکشش بھی ہے- اریج فاطمہ کی شادی بھی انتہائی کم عمری میں صرف 23 سال کی عمر میں فراز خان کے ساتھ ہوئی- تاہم یہ شادی بہت مختصر عرصے تک چل پائی اور صرف دو ہفتوں کے بعد ہی اس جوڑے میں علیحدگی ہوگئی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some people say that in order to get married one must be of a certain age, while there others who deny this fervently. They believe that age is just a number and the key for a secure marriage is love and loyalty. When it comes to celebrities, it is often said that getting married early has an effect on their careers. However that is not necessarily the scenario always, there are many Pakistani celebrities who got hitched pretty early as compared to the rest.