مشہور پاکستانی شخصیات کی شادیاں اور خوبصورت تصاویر

شادیاں خوشی اور تفریح کے لمحات سے بھرپور ہوتی ہیں- پاکستانی شادیاں اپنے دلکش رنگوں٬ وسیع سجاوٹ اور خوبصورت لباس کے حوالے سے جانی جاتی ہیں- لیکن پاکستان کی مشہور شخصیات کی شادیاں ہمیشہ شاندار اور دلچسپ قرار دی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ کئی روز تک خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں- پاکستان کی چند مشہور شخصیات کی شادیوں کی دلکش تصاویر ہمارے آج کے آرٹیکل میں ملاحظہ فرمائیے-
 

image
اظفر رحمان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک مقبول ترین نام ہے- اظفر رحمان رواں سال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں- اس پرکشش فنکار کی شادی میں صرف چند قریبی دوست احباب ہی مدعو تھے-
 
image
سدرہ بتول پاکستان کی ایک باصلاحیت فنکارہ اور ماڈل ہیں- ان کی شادی بھی رواں سال ہی ہوئی ہے جو کہ انتہائی شاندار رہی اور اس شادی کے بھی کئی رنگ تھے-
 
image
رواں سال ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی فنکارہ یاسرہ رضوی کی شادی بھی کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی- اگرچہ یہ شادی زیادہ پرتعیش یا شاہانہ تو نہیں تھی لیکن پھر بھی قابلِ ذکر ضرور تھی-
 
image
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف فنکارہ عروہ حسین کی شادی فرحان سعید سے گزشتہ سال کے اختتام پر ہوئی- یہ بھی ایک پرتعیش اور کئی تقریبات پر مشتمل شادی تھی- اسی وجہ سے کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل بھی رہی-
 
image
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی شادی بھی دلچسپ رنگوں کے باعث یادگار بن گئی- حسین لمحے سے بھرپور یہ تصویر ان کی شادی پر کھینچی گئی-
 
image
تھوڑی معصوم اور تھوڑی شرارتی دکھائی دینے والی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول فنکارہ صنم سعید کی شادی کی ایک یادگار تصویر-
 
image
یہ پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت ملک ریاض کی نواسی کی شادی کی تصویر ہے جو کہ انتہائی پرتعیش اور شاہانہ انداز میں کی گئی-
 
image
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کی تقریبات پاکستان اور بھارتی میڈیا میں کئی روز تک خبروں کی زینت بنی رہیں-
 
image
سال 2005 میں ہونے والی اس شادی کے چرچے ہر کسی کی زبان پر تھے- یہ داؤد ابراہیم کی بیٹی اور پاکستان کے مقبول ترین بیٹسمین جاوید میانداد کے بیٹے کی شادی کی تصویر ہے-
 
image
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی شادی فریال مخدوم سے انتہائی شاہانہ انداز میں ہوئی- اس شاندار شادی کی بھی ایک جھلک آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Weddings are time of joy and happiness and a time to show off. Weddings in Pakistan are also known for their color, elaborate decor and clothing. Celebrity weddings add just a little bit more pizzazz to the regular combination that makes up a Pakistani wedding. Here are some of the spectacular weddings of Pakistani Celebrities that are still talked about: