شرک اللہ کی ذات کے ساتھ ساتھ اسکے "قول و افعال اور صفات
میں اسی جیسے اختیارات والے کو ماننا ہیں" اللہ کہتا ہے سورہ الفاتحہ آیت
نمبر4جسکا ترجمہ ہے"(اےاللہ!)ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد
مانگتے ہی"اس آیت سے صاف واضح ہے کہ "عبادت اسکی ہوگی جس سے مدد لی جائے گی
"کیونکہ وہی واحد و لاشریک ہے"اور عقل والے کےلئے اتنا ہی بہت ہے کہ عبادت
"اللہ کو مقصودہے " اور "مدد" اسکی ذات کے علاوہ اور کون ہے جو کرے گا؟ پھر
ایک حدیثِ مبارکہ کا ترجمہ ہے "کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے "جس میں
سب سے پہلےنمبر پر اللہ کو"واحدہُ لاشریک" ماننا ہےیعنی اللہ کے ساتھ شرک
نہ کرنا اور تمام تر عبادات،افعال واختیارات میں اسے "تنہا اکیلا "
سمجھنا"اور پاکستان میں ہم جیسوں کی بد قسمتی یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ
ہماری "عیسائی برادری" ہی شرک کررہی ہے کیونکہ وہ "عیسٰی علیہ سلام کو اللہ
کا بیٹا مانتے ہیں "(نعوذبااللہ) مگر ہم اس بات سے واقف نہیں کہ ان کے
علاوہ ہم لوگوں نے بھی اللہ کے ساتھ "شریک"گھڑ لئے ہیں جن سے "مدد طلب" کی
جاتی ہے حالانکہ "اللہ کے علاوہ کوئی بھی نہیں جو مدد کر سکے" اگر ایسا
ہوتا تو " نبی اللہ کہتے مجھ سےمانگو "اور باقی انبیا کرام میں سے کسی نے
بھی یہ نہیں کہا کہ ہم"سے یا"اولیاءکرام"سے بھی مانگ سکتے ہیں
"اولیاءکرام"سے نہ مانگنا (نعوذبااللہ) انکا تقدس پامال کرنا نہیں
بلکہ"وحدہُ لاشریک"میں پختگی ہےاور یہی "مضبوط وخالص ایمان"ہے جس کو
مسلمانوں کی اکثریت کھوچکی ہے اور وہ جہالت میں محبت کے نام پر آخرت خراب
کر رہے ہیں "جہنم" کا مرتکب ہو رہے ہیں کیونکہ اللہ کا فرمان ہے ترجمہ"بے
شک شرک بڑا گناہ ہے"پھر اللہ کہتا ہے ترجمہ"اللہ سب معاف کر دے گا سوائے
"شرک"کے " اللہ کی عزت کے خلاف ہے کہ اس کے بندےچھوٹی سے چھوٹی چیز بھی
اللہ کے علاوہ کسی سے مانگیں
اللہ ہمیں دین کی سمجھ عطا فرمائیں اور جھوٹے دین کے پیروکار سے محفوظ
رکھیں
اور ہمیں اپنے آگے جھکنے کی توفیق دیں آمین
اور ہمارے بڑے بزرگوں کو جو زمانے جہالیت سے پیری مریدی کا شکار ہیں اور
درباروں کے چکر کاٹ رہے انکی عقل پر پڑے پردے ہٹا دیں آمین
اللہ سے"عقل کو صحیح استعمال کی دعا کریں" کیونکہ اللہ قرآن میں فرماتے ہیں
"عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں"
اللہ آپکا اور میرا حامی و ناصر ہے طالبِ دعا |