کیونکہ باتیں "دل و دماغ " پر اثر کرتی ہیں

باتیں بحرحال باتیں ہیں ۔۔۔

باتوں سے انسان کی زندگی جڑی ہوئی ہے یا یوں کہہ لیں کہ باتیں انسان کی زندگی سے جڑی ہوئی ہیں ۔۔۔ جہاں باتوں سے اندر ہی اندر آپکی تعمیر ممکن ہے وہیں باتیں آپ کے لیے slow poison کا کام بھی کرتی ہیں ۔۔۔
باتیں نہ ہوتیں تو زندگی میں مرچ مصالحہ کم ہوتا ۔۔۔ کچھ لوگ تو باتوں کے شوقین ہوتے ہیں بات کرتے کرتے انکا منہ نہیں تھکتا ۔۔
اور کچھ لوگوں کو موقع محل کی مناسبت سے بات ذہن میں نہیں آتی ۔۔۔
کچھ باتيں سمجھ میں آجاتی ہیں ۔کچھ باتیں سمجھ میں نہیں آتیں ۔کچھ باتیں سمجھ میں آکے سمجھ سے چلی جاتی ہیں تو کچھ باتوں کو ہم خود سمجھنا نہیں چاہتے ۔کچھ باتیں سمجھ میں آتے آتے رہ جاتی ہیں ۔کچھ باتیں ایسی بھی ہیں کے سمجھ میں آجائیں تو مشکل ہو جاتی ہے ۔کچھ باتیں سمجھ سے باہر ہوتی ہیں جبکہ کچھ باتیں سمجھ کے اندر ہوتی ہیں ۔
کچھ باتیں سمجھی سمجھائ ہوتی ہیں ۔اور کچھ باتیں سمجھانی پڑتی ہیں ۔
کچھ باتیں لمبی لمبی ہوتی ہیں ۔کچھ باتیں چھوٹی ہوتی ہیں ۔ باتیں میٹھی میٹھی اور کڑوی بھی ہوتی ہیں جبکہ کچھ باتیں زہر جیسی ہوتی ہیں ۔
کچھ باتیں مختصر ہوتی ہیں کچھ باتیں طویل ہوتی ہیں ۔
کچھ باتیں گول مول ہوتی ہیں کچھ باتیں سیدھی ہوتی ہیں
کچھ باتیں آڑی ٹیڑھی بھی ہوتی ہیں ۔
لوگ اونچی اونچی باتیں بھی کرتے ہیں ۔ کچھ باتیں گہری بھی ہوتی ہیں ۔
کچھ باتیں خوشبو سی ہوتی ہیں جن کی مہک
ہماری زندگیوں کو مہکاتی رہتی ہے ۔۔۔
کچھ کسی تلوار کی طرح ہمارے دل
و دماغ پر اثر کرتی ہیں ۔۔۔
اور کبھی کبھی کسی کی کہی ہوئی کوئی ایک بات ہماری رہبر بن جاتی ہے ۔۔۔ باتوں سے دل بھربھی جاتا ہے ۔ کان پک بھی جاتے ہیں ۔ دماغ پھٹ بھی سکتا ہے ۔۔۔۔
بلکل جناب ان باتوں میں قدرت نے بڑی طاقت رکھی ہے ۔۔۔
بہت سی باتیں عیاں جبکہ کچھ باتیں چھپی ہوئی ہوتی ہیں ۔کچھ باتیں کہہ دی جاتیں ہیں اور کچھ باتیں دل میں رکھی جاتی ہیں ۔
آسان باتیں بھی ہوتی ہیں اسی کے برعکس مشکل مشکل باتیں بھی ہوتی ہیں ۔
کچھ لوگوں کی دکان پکوڑوں کی پر باتیں کڑوڑوں کی ہوتی ہیں ۔۔۔
کچھ باتیں کہنے میں نرم کچھ باتیں سخت کچھ بھاری کچھ ہلکی ہوتی ہیں ۔
کچھ باتیں محسوس کی جاتی ہیں کچھ باتیں یاد رکھی جاتی ہیں اور کچھ باتیں بھول جاتیں ہیں جبکہ کچھ باتوں کو زبردستی بھلانا پڑتا ہے ۔
کچھ باتوں کو عقل تسلیم نہیں کرتی ۔
اور تو اور کچھ باتیں تو رات کو بھوت بن کے ڈراتی ہیں ۔۔۔
سلجھی باتیں بھی ہوتی ہیں الجھی بھی ۔ کچھ باتیں صاف ستھری ہوتی ہیں جبکہ کچھ گندی ۔
کچھ باتوں سے دل ہلکا ہوتا ہے کچھ باتوں سے بھاری ۔
کچھ باتیں معیاری ہوتی ہیں اور کچھ باتیں سب پر بھاری ۔۔۔یہاں ایک نظم بھی ذہن میں آتی ہے کیونکہ باتوں سے یوں ہی باتیں نکلتی ہیں ۔۔۔

میں سادہ ،الفاظ بھی سادہ
اور سادہ سادہ باتیں ہیں
مشکل لوگ بھی مشکل ہیں
اور مشکل مشکل باتیں ہیں
سمجھ سکوں ،پر سمجھ نہ آئے
جو آڑھی ٹہری باتیں ہیں
لوگ بھی گہرے ،ذات بھی گہری
اور گہری گہری باتیں ہیں
پھولوں جیسے لوگ بھی ہیں
اور خوشبو خوشبو باتیں ہیں
جو لوگ ہیں پیارے ،جاں سے پیارے
تو پیاری پیاری باتیں ہیں
کہی ہوئی بھی ، ان کہی بھی
باتیں بحر حال باتیں ہیں
پر تو پتھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پر تو پتھر ، دل بھی پتھر
اففف پتھر پتھر باتیں ہیں

خیر باتیں تو باتیں ہیں کیسے بھی کر لو۔۔۔۔۔
پر یاد رکھو ۔
کہ وقت تو گزر جاتا ہے ۔پر باتیں رہ جاتی ہیں ۔اسلیئے ذرا سوچ سمجھ کے بات کریں ۔۔۔ اور اگر زندگی میں سکون چاہیے تو لوگوں کی کہی ہوئی باتوں کی اچھی طرح سے چھانٹی کر کے دل تک پہنچنے دیں ۔۔۔ کیونکہ باتیں دل و دماغ کو متاثر کرتی ہیں۔۔۔ 🙂

Ayesha Mujeeb
About the Author: Ayesha Mujeeb Read More Articles by Ayesha Mujeeb: 9 Articles with 24817 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.