ڈائری آج کی

جمعے کی نماز سیالوی مسجد ایئر پورٹ سوسائٹی میں ادا کی اور سیدھا دفتر پہنچ گیا۔برادر رفیق جو پی ٹی آئی سینٹرل سیکرٹریٹ کی رونق ہے ان سے سیاسی غیر سیاسی گپ شپ ہوئی۔بعد میں کئی گھنٹے رضوان احمد ملک کے پاس گزارے نوجوان صبغت اﷲ ورک اور ملک رضوان احمد ہمارے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی شان ہیں آپ کو سن کر حیرانگی ہو گی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو دس دن میں اردو ترجمہ کرنا نوجوان ورک کا ہی کام ہے۔پتہ نہیں میں دیکھوں گا یا نہیں مگر گجرانوالہ کے جاٹوں کا یہ سپوت بڑا آدمی تو ہے ہی بہت بڑا بنے گا اﷲ کرے۔رضوان ایک خوبصورت شئے کا نام ہے جو میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا ستون ہے الیکٹرانک میڈیا پر سپوکس پرسن مینیج کرنا اس کی ذمہ داری ہے میرے بیٹوں جیسا ہے لیکن میرٹ اس کی ترجیح ہے ۔پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن سکون سے اسی لئے ہوتے ہیں کہ یہ اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حالیہ ہوں یا سابقہ سب مزے میں ہیں اور مجھے جب پارٹی پالیسی کے بارے میں جاننا ہوتا ہے ورک میرا گوگل ہے اﷲ اسے سلامت رکھے آمین۔آفس میں الیکشن کمشنر اعظم سواتی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اعزاز احمد سے ملاقات ہوئی جون میں الیکشن کا کہا جا رہا ہے جو میں سمجھتا ہوں مشکل ہے۔سعودی عرب چیپٹر کے بارے میں گپ شپ ہوئی۔راستے میں برادر ذولقرنین علی خان سے بات چیت ہوئی اور جدہ کی تنظیمی صورت حال کو ڈسکس کیا۔ویسے یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم چاند پر ہوں تو وہاں بھی نہ جھگڑیں سعودی عرب کا بھی یہی حال ہے ۔جاپان کی سنو تو وہاں بھی پھڈے۔پی ٹی آئی جوان تو ہو گئی مگر ابھی تک بچوں والی لڑائیاں جاری ہیں۔ورک ہی نے مجھے کہا کہ اسلام آباد کلب میں آج فلسطینی اسرائیل میں بند قیدیوں کے حقوق کے لئے مظاہرہ کر رہے ہیں وہاں جائیں انجیئر احمد شاط پرانا دوست ہے نوجوان فلسطینی خوشی سے دھمک اٹھا وہاں میں نے ایک تقریر تین زبانوں میں کی عربی انگریزی اور اردو میں۔فلسطینی بہت خوش تھے کہ کوئی ان کی زبان بول رہا ہے وہاں ایک فلسطینی بڑی شستہ اردو میں تقریر کر ہا تھا مجھے ایسا لگا ہم باہر تھے تو عربی بولا کرتے تھے ۔سچ تو یہ ہے آپ کے حالات ٹھیک ہو جائیں لوگ آپ کی زبان بھی سیکھ جائیں گے ہوئے۔وہیں نوجوان سیالوی سے بھی ملاقات ہوئی رانا جاوید نے پریس کلب میں اٹک کے ان جوانوں کے درمیان پریس کلب کے اندر چائے پلائی۔جاوید ایک تحریک شخص ہے پریس ٹی وی کا نمائیندہ ہے اور دوست ہے۔بس یہ تھا دن جو گزر ہی گیا۔اﷲ تیرا شکر ہے واپسی پر ڈیواٹسن سے انسولین پکڑی ہم تو سادہ سی لگاتے ہیں بیگم کے ماڈرن پین اوکھی قیمت پر ملتے ہیں۔ گھر میں آیا تو بھتیجہ فلک شیر آیا ہوا تھا تائی ماں نے خوبصورت افطاری کا بندوبست کیا ہوا تھا۔ہم نے بھی دہی بھڑے فروٹ چاٹ اور دودھ سوڈے کو پینجا لگایا۔نوید اور بہو بھی بیت المال میں منعقدہ تقریب سے لوٹے جہاں اس کی ملاقات بلال قطب سے ہوئی جو اس کا آئیڈیل ہے۔اﷲ اﷲ خیر صلہ

Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry
About the Author: Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry Read More Articles by Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry: 418 Articles with 324013 views I am almost 60 years of old but enrgetic Pakistani who wish to see Pakistan on top Naya Pakistan is my dream for that i am struggling for years with I.. View More