یہ سال کا وہ وقت ہے جب ہر برانڈ رمضان اور عید کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنا
اسٹور ایک نئے اور منفرد انداز میں متعارف کروا رہا ہے- مقدس مہینے رمضان
کے استقبال اور عید کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے- چاہے ثناﺀ سفیناز کی عید
کلیکشن متعارف کروائی گئی ہو یا پھر ٹیکنالوجی کے جدید آلات٬ پاکستانی عوام
اس شاپنگ سیزن سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں-
رواں سال ای کامرس کی صنعت کی جانب سے پاکستان کا پہلا منفرد آن لائن شاپنگ
ایونٹ متعارف کروایا جارہا ہے- اور آپ #IsMay کے بارے میں سن چکے ہیں جو کہ
19 مئی کو منعقد کیا جانے والا شاپنگ ڈے ہے- ہم سب ہی شاپنگ کا شوق رکھتے
ہیں اور چاہتے ہیں کہ نت نئی مصنوعات ہمیں بہترین بچت کے ساتھ رعایتی
قیمتوں میں حاصل ہوں- اس سے قبل بلیک فرائیڈے کو سب سے بڑا آن لائن ایونٹ
قرار دیا گیا تھا- لیکن رمضان کی آمد سے ایک ہفتے قبل شروع ہونے والے اس
ایونٹ کا مقابلہ کوئی نہیں کر پائے گا- اس ایونٹ میں آپ کے چند پسندیدہ
برانڈ اپنے خریداروں کے لیے بہت کچھ کرنے جارہے ہیں-
Yayvo’s Shopping Day 2017 (19th - 22nd
May)
|
|
Yayvo اس
Shopping Day کے موقع پر اشیاﺀ کی فروخت کے اپنے مرحلے کا آغاز 19 مئی
2017 کو کرے گا اور یہ فروخت 22 مئی 2017 تک جاری رہے گی- آپ اس موقع پر
کئی مشہور برانڈ کی اعلیٰ مصنوعات خریداری پر 75 فیصد تک کی رعایت حاصل
کرسکتے ہیں- ان میں فیشن٬ میک اپ٬ جلد کی دیکھ بھال٬ گھر کی تزئین و آرائش٬
کچن کے آلات٬ اسمارٹ فونز٬ ٹیبلٹ وغیرہ سے متعلق مصنوعات شامل ہوں گی- یہی
نہیں بلکہ Yayvo کے SEVEN payment partners بھی ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ
سِلک بینک کریڈٹ کارڈ٬ ایم سی بی اور میزان بینک ڈیبٹ کارڈ اور یو بی ایل
اور جے ایس بینک کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کر کے 30 فیصد تک کا مزید
ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں- اس کے علاوہ JazzCash اور EasyPay کے صارفین
کے لیے 15 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ بھی موجود ہے- ملک بھر میں 1000 روپے سے زائد
کے سامان کی ڈلیوری فری ہے-
اس شاپنگ ڈے کے موقع پر Yayvo کی جانب سے نیا Xiaomi 4X بھی متعارف کروایا
جارہا ہے-
Daraz HBL Shop Fest (16th - 18th May)
|
|
Daraz لا رہا ہے HBL ShopFest جس میں HBL کریڈٹ کارڈ رکھنے والے کو خریداری
پر 60 فیصد تک رعایت کی سہولت حاصل ہوگی- HBL ShopFest کا انعقاد 16 مئی سے
18 مئی تک کیا جائے گا- اس موقع پر آپ لیپٹ ٹاپ٬ گیمز٬ کنسولز٬ گھڑیاں٬
موبائل فون٬ ٹی وی ٬ گھریلو آلات اور بہت کچھ خرید سکیں گے- HBL آن لائن
شاپنگ فیسٹیول میں کئی قسم کی گروپ آفرز٬ خصوصی بنڈل اور ڈیلز شامل ہوں گی-
Symbios Shopping Day (Starts 19th May)
|
|
19 مئی کو شاپنگ ڈے کے اس موقع پر
Symbios لا رہا ہے موسمِ
گرما کی مصنواعت٬ الیکٹرونکس٬ آلات٬ کچن کی مصنوعات اور بہت کچھ- یہ تمام
اشیاﺀ حیرت انگیز رعایتی قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی- Symbios کی جاری
کردہ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر فلیش ڈیلز اور موبائل کی فروخت کا آغاز
بھی کیا جائے گا جس کی قیمت کی شروعات صرف 499 روپے سے ہوگی- تو پھر گیجٹس
اور ٹیکنالوجی کی دنیا کی چند دلچسپ ڈیل سے فائدہ اٹھانے کے لیے رابطے میں
رہیے!
Shopping Day by The Warehouse (19th -
22nd May)
|
|
کون اپنی مرضی کی مصنوعات نہیں خریدنا چاہتا؟ چاہے وہ شرٹس ہوں٬ لیپ ٹاپ
بیگ ہوں٬ مَگ ہوں یا پھر جوتے- یہاں موجود
The Warehouse آپ
کے شاپنگ ڈے پر خریداری کے تجربے کو مزید حیرت انگیز بنا دے گا- وئیر ہاؤس
کی جانب سے خریداروں کو متعدد تحائف اور واؤچرز بھی فراہم کیے جارہے ہیں-
myCart’s Grand Ramadan Festival (19th -
24th May)
|
|
myCart.pk رمضان فیسٹیول کی میزبانی کرنے جارہا ہے جس کا انعقاد 19 مئی سے
24 مئی کے درمیان کیا جائے گا- اس فیسٹیول میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاﺀ
بہترین رعایتی قیمتوں پر حاصل کی جاسکیں گی- اور یہ اشیاﺀ بھی خریداروں کو
بےپناہ فائدہ پہنچا سکیں گی-
Telemart’s Birthday Bash Sale (16th -
21st May)
|
|
جہاں ایک جانب Telemart
کے 3 سال مکمل ہوں گے وہی دوسری طرف ٹیلی مارٹ اس شاندار موقع پر صارفین کو
متعدد مصنوعات کی خریداری پر بہترین رعایت بھی فراہم کرے گا- ایک ہفتے تک
جاری رہنے والی اس سیل کے دوران ٹیلی مارٹ تمام اشیاﺀ کی دستیابی کو یقینی
بھی بنائے گا تاکہ ہر کوئی اس بہترین ڈیل کا فائدہ اٹھا سکے-
Dawaai.pk’s Healthy Ramzan
اس رمضان Dawaai.pk
کی جانب سے بھی صحت اور فٹنس کی مصنوعات کی خریداری کے حوالے سے چند بہترین
ڈیل متعارف کروائی جارہی ہیں جن کے استعمال سے آپ ایک آسان اور صحت مند
رمضان گزار سکیں گے-
Mandiexpress’s Sasta Hafta
منڈی ایکسپریس کو تازہ پھلوں٬ سبزیوں اور دیگر گروسری مصنوعات کے حوالے سے
جانا جاتا ہے- اور اس موقع پر منڈی ایکسپریس شاپنگ ڈے کے تعاون سے “ سستا
ہفتہ “ کا انعقاد کرے گا- یہاں رمضان اور روزمرہ کے استعمال کی مصنوعات
خصوصی رعایت کے ساتھ انتہائی کم قیمتوں پر فروخت کی جائیں گی- اور یہ کم
قیمتیں صارفین کو رمضان سے قبل خریداری کرنے پر آمادہ کرسکیں گی-
شاپنگ ڈے کے حوالے سے جلد ہی مزید دلچسپ تفصیلات سامنے آئیں گی٬ بچت اور
رعایتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس میگا ایونٹ میں اپنی شرکت کو
یقینی بنائیے- |