رولر کوسٹر جیسی دلچسپ سواری سے محبت کرنے والوں کی سب سے
بنیادی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ وہ ایسی رولر کوسٹر کا سفر کریں جو سب سے
زیادہ بلندی پر چلتی ہو یا پھر سب سے زیادہ تیز رفتار ہو- اور اسی حوالے سے
مختلف ممالک میں موجود تفریحی پارکوں میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے
کے لیے بلند ترین اور تیز رفتار رولر کوسٹر نصب کی جارہی ہیں- لیکن ہم یہاں
مختلف ممالک میں موجود جن رولر کوسٹرز کا ذکر کر رہے ہیں انہیں دنیا کی
خوفتاک ترین رولر کوسٹر قرار دیا جاتا ہے- اور اس کی مختلف وجوہات ہیں- وہ
کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں! |
Superman Escape
یہ خوفناک رولر کوسٹر آسٹریلوی شہر کوئنز لینڈ کے ایک پارک میں نصب ہے- یہ
رولر کوسٹر صرف دو سیکنڈ کے مختصر وقفے میں 62 فی گھنٹہ کی رفتار تک جا
پہنچتی ہے- اس رولر کوسٹر پر سفر کے دوران نہ صرف کئی عجیب و غریب موڑ آتے
ہیں بلکہ جب یہ اوپر سے نیچے کی جانب آتی ہے تو انسان پر ایک خوف بھی طاری
کردیتی ہے-
|
|
Shivering Timbers
یہ مشی گن کا ایک سب سے پرکشش ایڈونچر ہے- یہ رولر کوسٹر لکڑی سے
تیار کردہ ہے جو کہ 1640 میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- یہ رولر کوسٹر
ٹریک پر 65 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے- یہ ٹریک 3 اونچائیاں رکھتی
ہے جو کہ 30 میٹر بلند ہیں-
|
|
Sky Scream
یہ انوکھی رولر کوسٹر جرمنی میں واقع ہے اور اس کا عجیب و غریب ڈیزائن ہی
انسان کو ڈرانے کے لیے کافی ہے- اس رولر کوسٹر پر سفر کے دوران کئی ایسے
موڑ اور بَل آتے ہیں کہ ان سے گزرتے ہوئے انسان کی دہشت سے حالت بری ہوجاتی
ہے- اس جھولے کا مزہ لینا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-
|
|
The Roller Coaster of Death
Mangyongdae Fun Fair شمالی کوریا کا ایک ایسا تفریحی پارک ہے جو اکثر
ویران ہی رہتا ہے- اس کی وجہ یہاں موجود جھولوں اور سہولتوں کا پرانا ہونا
ہے- لیکن ان سب میں زیادہ خطرناک یہاں موجود رولر کوسٹر ہے کیونکہ یہ بری
طرح زنگ آلود ہوچکی ہے اور کبھی بھی کسی حادثے کا باعث بن سکتی ہے-
|
|
Fujin Raijin II
یہ رولر کوسٹر جاپان کے ایک پارک میں نصب ہے اور ایک خوفناک حادثے کا شکار
بن چکی ہے- 2007 میں ہونے والے خوفناک حادثے سے قبل سیاح اس کی سواری کے
انتہائی شوقین تھے- 2007 میں یہ رولر کوسٹر چلنے کے دوران ٹریک سے علیحدہ
ہو کر گر گئی اور اس حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے-
ماہرین کے مطابق اس حادثے کی وجہ وہ وہیل ایکسلز تھا جسے گزشتہ 15 سال سے
تبدیل نہیں کیا گیا تھا-
|
|
Formula Rossa
ابو ظہبی کے فراری ورلڈ نامی پارک میں نصب یہ رولر کوسٹر دنیا کی سب سے تیز
رفتار رولر کوسٹر ہے جو کہ 149 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتی ہے- یہ
مشہور فارمولا ون ریسنگ ٹریک کے ماڈل کے طور پر تیار کی گئی ہے اور اسی وجہ
سے تیز رفتار بھی ہے-
|
|
Intimidator 305
یہ رولر کوسٹر ورجینیا کے علاقے Doswell میں موجود Kings Dominion نامی
تھیم پارک میں نصب ہے- یہ رولر کوسٹر نیس کار ریسر سے متاثر ہو کر بنائی
گئی ہے- اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 90 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ ایک انتہائی
متاثر کن رفتار کہلاتی ہے- آغاز میں یہ رولر کوسٹر 94 میل فی گھنٹہ کی
رفتار سے دوڑتی تھی لیکن چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس کی رفتار کو کم
کرنا پڑا- |
|
Leviathan
یہ رولر کوسٹر سوئزر لینڈ کی بولیگر اور میلبرڈ نامی کمپنی نے ڈیزائن اور
تخلیق کی ہے اور یہ کینیڈا کے ونڈرلینڈ پارک میں نصب کی گئی ہے جو کہ
ٹورنٹو کے نزدیک ہے- اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 92 میل فی گھنٹہ ہے- اس
سواری سے محبت کرنے والے اس کو تیز رفتار دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ رولر
کوسٹر حیران کن حد تک ہموار انداز میں بھی چلتی ہے- اور پوری دنیا میں رولر
کوسٹر کی سواری کو پسند کرنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے- |
|