21 سال تک چھپ کر پائلٹ کی نوکری کرنے والا بادشاہ

کسی بھی ملک کا بادشاہ ہونا آسان کام نہیں کیونکہ اس عہدے کی ذمہ داریاں اور لوگوں سے ملنا وغیرہ کافی وقت طلب ہوتا ہے مگر ایک ایسے حکمران نے اپنی خفیہ جز وقتی ملازمت کے لیے بھی وقت نکال لیا اور وہ بھی پورے 21 سال تک جس کا کسی کو علم بھی نہیں ہوسکا۔
 

image


ڈان کی ایک رپورٹ سے اخذ شدہ معلومات کے مطابق 50 سالہ ولیم الیگزینڈر نیدرلینڈ کے بادشاہ ہیں اور انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ اکیس سال سے کے ایل ایم (فضائی کمپنی) میں کو پائلٹ کی نوکری کرتے رہے جس کے دوران وہ ایک ماہ میں دو بار پروازیں لے کر جاتے۔

تین بچوں کے والد اور 17 ملین افراد کے بادشاہ نے طیاروں کو اڑانا اپنا 'مشغلہ' قرار دیا جس سے انہیں اپنے شاہی فرائض سے جان چھڑانے کا موقع ملتا ہے۔
 

image


انہوں نے بتایا ' آپ کے پاس ایک طیارہ، مسافر اور عملہ ہوتا ہے جو آپ کی ذمہ داری ہوتے ہیں، آپ زمین پر موجود اپنے مسائل کو آسمانوں پر نہیں لے جاسکتے، بلکہ آپ کو اپنی پوری توجہ کسی اور چیز پر مرکوز کرنا پڑتی ہے، میرے لیے تو یہ اس ملازمت کا سب سے پرسکون پہلو تھا'۔

وہ کے ایل ایم کے بیڑے میں شامل فوکر طیاروں کے مہمان پائلٹ رہے جبکہ اب وہ بوئنگ 737 کو اڑانے کی تربیت لے رہے ہیں۔
 

image


ویسے تو لوگوں کو ان کے طیارے اڑانے کے حوالے سے جذبے کا علم تھا مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ وہ باقاعدہ پائلٹ کی ملازمت بھی کرتے رہے۔

ڈچ بادشاہ بھی پرواز کے دوران اعلان کرتے ہوئے کبھی اپنا نام استعمال نہیں کرتے جبکہ یونیفارم اور کمپنی کی ٹوپی پہنے دیکھ کر بھی بیشتر افراد انہیں پہچاننے سے قاصر رہتے۔

اور جہاز کے مسافر اس حقیقت سے واقف نہیں ہوتے تھے کہ موسم کی صورتحال بتانے والا اور جہاز کی لینڈنگ کے اوقات سے آگاہ کرنے والا پائلٹ کوئی اور نہیں بلکہ ان کا اپنا بادشاہ ہے-
 

image

بادشاہ ولیم الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ “ بہت کم ہی انہیں یونیفارم میں کوئی پہچان پاتا ہے- بالخصوص 9/11 کے واقعے کے بعد جہازوں کی سیکورٹی سخت ہونے کے بعد پہچان تقریباً ناممکن ہوچکی ہے“-

“ اس سے قبل کاکپٹ کا دروازہ کھلا رہتا تھا اور لوگ عام مجھے دیکھ سکتے تھے- اور اگر کسی کو شک گزرتا تو اس کے لیے یہ انتہائی حیران کن ہوتا“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Dutch passengers on KLM flights might have recognized their co-pilot's voice when he introduced himself on the airline's Cityhopper services. For it was in fact their monarch telling them about the weather conditions and the estimated arrival times.