ہم نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے
والے متعدد پاکستانی فنکاروں کی کامیابیوں کے بارے میں سن رکھا ہے- میرا سے
لے کر وینا ملک تک٬ فواد خان سے علی ظفر تک اور صبا قمر سے ماہرہ خان تک
مقبول فنکاروں کی ایک طویل فہرست ہے جو بھارت میں کام کر کے پاکستان کے لیے
فخر کا باعث بنے- لیکن کئی ایسے مقبول بھارتی فنکار بھی ہیں جنہوں نے
پاکستانی فلموں میں اپنی فنکاری کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ کام ان فنکاروں کے
لیے محبت سے بھرپور تجربہ ثابت ہوا ہے- |
ونود کھنہ
سال 2007 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم گاڈ فادر میں حال ہی میں انتقال
کرجانے والے معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ نے بھی اپنے فنکاری کے جوہر
دکھائے تھے- اس فلم کے دیگر اداکاروں میں عتیقہ اوڈھو٬ میرا اور میکائل
ذوالفقار جیسے کئی بڑے نام شامل تھے-
|
|
اوم پوری
اپنے وقت کے مقبول ترین بھارتی فنکار اوم پوری جو اب انتقال کرچکے ہیں
پاکستانی مووی ایکشن ان لا میں اپنی اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں- یہ
پاکستانی فلم پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماؤں پر سپر ہٹ رہی- اوم پوری
ہمیشہ بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی ستاروں کے حق میں رہے-
|
|
نصیر الدین شاہ
نصیر الدین شاہ بھارت کی فلم انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا
محتاج نہیں- نصیر الدین شاہ 3 پاکستانی فلموں میں کام کرچکے ہیں- زندہ بھاگ٬
خدا کے لیے اور جیون ہاتھی میں یہ قابلِ ذکر کردار ادا کرچکے ہیں-
|
|
شویتا تیواری
یہ بھارتی ڈراموں کی مقبول ترین فنکارہ ہیں اور سال 2014 میں ریلیز ہونے
والی پاکستانی فلم سلطنت میں اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں-
اس پاکستانی فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ٬ احسن خان
اور سارہ لورین بھی شامل تھیں-
|
|
پریتی جہانگیانی
بھارتی فلموں کی نامور فنکارہ پریتی جہانگیانی بھی پاکستانی فلم کا حصہ بن
چکی ہیں- اور انہوں نے بھی پاکستانی فلم گاڈ فادر میں اپنی فنکارانہ
صلاحیتوں کا لوہا منوایا- یہ ایک ایسی پاکستانی فلم تھی جس میں بھارتی
فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے کام کیا-
|
|
کرن کھیر
کرن کھیر بالی ووڈ کا ایک اور بڑا اور مقبول ترین نام ہے اور یہ سال 2003
میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم خاموش پانی میں کام کرچکی ہیں- کرن کھیر
کے مطابق پاکستانی فلم میں کام کرنے ان کے لیے ایک محبت بھرا تجربہ رہا- اس
فلم کے لیے لیے انہیں Locarno انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کے
ایوارڈ سے بھی نوازا گیا-
|
|
کِم شرما
پاکستانی فلم گاڈ فادر میں بھارتی اداکار ونود کھنہ کے ساتھ بھارتی فنکارہ
کِم شرما بھی اپنی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں جسے بےپناہ پسند
بھی کیا گیا تھا- اس فلم کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی- |
|
جونی لیور
جونی لیور کا شمار بھارت کے مقبول ترین اور باصلاحیت مزاحیہ فنکاروں میں
ہوتا ہے جو اپنی بہترین اداکاری سے فلم دیکھنے والوں کے دل جیت لینے کا ہنر
جانتے ہیں- جونی لیور بھی ایک پاکستانی فلم “ “Love Mein Gumm!” میں اپنی
فنکاری کا لوہا منوایا تھا- یہ فلم باکس آفس پر قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے
میں کامیاب رہی- |
|
ارباز خان
بھارتی فنکار٬ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ارباز خان بھی سال 2007 میں ریلیز
ہونے والی پاکستانی فلم گاڈ فادر کا حصہ تھے- اس فلم کے پروڈیوسر نے متعدد
بھارتی فنکاروں کو اپنی فلم میں شامل کر کے سنیما کے ذریعے دونوں ممالک کے
درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کی- |
|
گلشن گروور
اس نام سے کون واقف نہیں٬ گلشن گروور نے بھارتی فلموں میں ولن کا کردار
نبھا کر بےپناہ شہرت حاصل کی- گلشن گروور بھی پاک بھارت کی فلم ورثہ میں
اپنی فنکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں- |
|