قدیم دور میں لوگ غاروں میں رہائش اختیار کرتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ
ساتھ یہ رہائش گاہیں بھی نہ صرف تبدیل ہوگئیں بلکہ انتہائی اعلیٰ اور
پرتعیش بھی ہوگئیں- تاہم آج کے اس جدید دور میں بھی دنیا بھر کے گرم ترین
علاقوں میں چند ایسی قومیں آباد ہیں جو شدید گرم سے بچنے کے لیے روایتی طور
پر غاروں میں رہنا شروع کر دیتی ہیں-
|
|
لیکن دنیا میں ایک ایسا گرم ترین علاقہ بھی ہے جہاں کے رہائشی پہاڑوں میں
گھر نہیں بناتے بلکہ ان کا طریقہ کار دوسروں سے بالکل جدا اور منفرد ہے-
جنوبی تیونس کا Matmata نامی گاؤں بھی ایک گرم ترین مقام ہے اور یہاں بسنے
والے اپنے گھر زمین میں دیوقامت گڑھے کھود کر بناتے ہیں- اس گاؤں کے
رہائشیوں کو Berbers کہا جاتا ہے-
|
|
ان گڑھوں کے اطراف میں کھدائی کی جاتی ہے اور انہیں ایک غار کی شکل دی جاتی
ہے جسے کمرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-
گڑھے کے درمیانی یا کھلے حصے کو ایک صحن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے-
بعض اوقات یہ صحن دیگر گڑھوں سے منسلک بھی ہوتے ہیں اور زیرِزمین ایک بڑی
گزر گاہ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں-
|
|
تیونس میں Matmata جیسے اور بھی کئی مقامات موجود ہیں جو کہ مٹھی کے پتھروں
پر قائم ہیں اور یہ مٹی اتنی نرم ہے کہ اس کی کھدائی بغیر کسی مشین کے ممکن
ہوتی ہے- یہ کھدائی ہاتھ سے ہی اوزاروں کی مدد سے کر لی جاتی ہے-
لیکن صدیوں سے قائم یہ گھر کافی مضبوط ہوتے ہیں اور زمین کی کھدائی کر کے
اسے طریقے ہزاروں سال سے گھر بنائے جارہے ہیں-
|
|
Matmata اس تنگ کوریڈور کے قریب واقع ہے جو کہ لیبیا اور تیونس کا واحد
درمیانی راستہ ہے-
ماضی میں یہ خطہ حملہ آوروں کے قبضے میں تھا جس کی وجہ سے یہاں کے Berbers
پہاڑوں پر کھدائی کر کے گھر بنانے پر مجبور تھے- تاہم بعد جب ان کے عرب
حملہ آوروں دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے تو یہ واپس نیچے اتر آئے-
|
|
پہاڑوں سے اترنے کے بعد کچھ لوگ پہلے سے قائم گاؤں کی جانب ہجرت کر گئے
جبکہ بعض نے یہیں گھر بنانا شروع کردیے- آج یہ انوکھے گھر سیاحوں کی توجہ
کا مرکز بھی بن چکے ہیں-
اس گاؤں کی شہرت کی ایک وجہ مشہور اسٹار وارز بھی ہے- اس فلم کی تخلیق کے
لیے اسی گاؤں کا استعمال کیا گیا تھا - اسٹار وارز کے مقبول کردار Luke
Skywalker کا گھر دراصل اس گاؤں کا ایک زیرِ زمین ہوٹل ہے جسے Sidi Driss
کے نام سے جانا جاتا ہے- |