یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو پاکستان میں ایک قومی دن کے
طور پر منایا جاتا ہے-19 سال قبل 28 مئی 1998 کے دن پاکستان نے 7 کامیاب
ایٹمی دھماکے کر کے دنیا پر یہ واضح کر دیا تھا کہ اب وہ بھی ایک ایٹمی
طاقت بن چکا ہے اور دشمن ہرگز اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نہ
کرے- آج اس اہم دن کی یاد کے اس موقع پر ہم آپ کے سامنے 10 ایسی چیزوں کا
ذکر کریں جو اسے دنیا بھر میں عظیم بناتی ہیں اور پاکستانیوں کے لیے فخر کا
باعث ہیں-
|
|
پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے-
|
|
پاکستان دنیا کی 11ویں مضبوط ترین آرمی کا مالک بھی ہے-
|
|
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آپ چاروں موسموں سے لطف
اندوز ہوسکتے ہیں-
|
|
پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں متعدد زبانیں بولی
جاتی ہیں- پاکستان کے زیادہ تر شہری دو یا دو سے زائد زبانیں بول اور سمجھ
سکتے ہیں-
|
|
کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے-
|
|
دودھ کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کو دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کا
اعزاز حاصل ہے-
|
|
پاکستان دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان رکھتا ہے- یہ کان پاکستانی کے صوبہ
پنجاب کے علاقے کھیوڑہ میں واقع ہے اور کھیوڑہ ہی کی نام سے جانی جاتی ہے-
|
|
پاکستان واحد ملک ہے جو مشرقِ وسطیٰ٬ وسطی ایشیا٬ چین اور جنوبی ایشیا کے
لیے گیٹ وے کے طور پر اپنی خدمات انجام دے سکتا ہے-
|
|
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر تخلیق
کیا گیا تھا اور پہلی اسلامی جمہوریہ بھی ہے-
|
|
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے
خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے- |