موبائل کا استعمال

یوں تو ہمارے معاشرے میں موبائل فون کا استعمال بہت پرانا نہیں لیکن جس تیزی کے ساتھ یہ پهیلا ہے یہ ایک حد تک عجائبات میں سے ہے ..

موبائل فون کا استعمال جب سے کی پیڈ سے نکل کر ٹچ تک پہنچا ہے بہت سے ایسے شاخسانے سامنے آئے ہیں کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے . وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سکرین کا بڑا ہونا اور طرح طرح کی ایپس نے بہت جدت پیدا کر دی ہے . ہمیں بہت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور بہت سے مسائل فنگر ٹپس کی بدولت حل ہو جاتے ہیں . پاکستان میں پچهلے چند سالوں میں موبائل فون میں حیرت انگیز حد تک اضافہ دیکها گیا ہے . ہر فرد کسی نہ کسی حد تک اس سے منسلک ہے اور یہی نہیں بلکہ اس سے بہت سے لوگ اپنا روز گار لکهنے اور لکهانے کی حیثیت سے بهی استعمال کرتے دکهائی دیتے ہیں .

جہاں موبائل کا ایک پہلو تجارتی ہے وہیں ایک پہلو اس کا خطرناک حد تک خطرناک بهی ہے اس کہ معلومات کی چوری بہت سے افراد کو معاشی نقصان تک پہنچا چکی ہے . اس کے ذریعے بلیک میلنگ کی خبریں بهی گردش کرتی رہی ہیں ....

حکومت وقت کو اس صنعت کو اپنے ہاتهوں میں لینے کی ضرورت ہے جس سے معاشرے کے بگاڑ کو روکا جا سکے اور اس کا استعمال درست ہاتهوں سے ہو .....
 

Muhammad Iqbal Khan
About the Author: Muhammad Iqbal Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.