اللہ پاک نے ہر انسان کا اپنا اپنا نصیب بنایا ہے اور
ہدایت بھی اس کو ملتی ہے جسکے نصیب مین اللہ پاک ہدایت لکھ دے اور اچھے کام
بھی اچھے نصیب والے کرتے ہیں. یہ کتنے پیارے الفاظ ہیں جو ا یک مولوی
یامومن ادا کرتا ہے اور اللہ پاک نے اسکا کتنا بڑا اجر رکھا ہوگا روزہ
دراصل خالص ایسی عبادت ہے جس کے بارے مین اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ روزہ
میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا اجر دونگا. جب سحری کے وقت ہر طرف یہی آواز
گونج رہی ہوتی ہے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک اسلامی ریاست ہے سبحان
اللہ. آج کل ہم مسلمانوں کو جو عادات پڑ گی ہیں سگریٹ چاے بیڑا پان وغیرہ
اس وجہ سے بھی ہمارے مسلم بھای روزہ کم رکھتے ہیں حالانکہ صرف سفر اور شدید
بیماری. میں روزے کی چھوٹ. مگر اور کسی بہانے کی گنجایش ہی اللہ پاک نے
نہیں رکھی اللہ پاک ہم سب کو سحری کی توفیق دے اور یہ پیارے الفاظ سننے اور
ان پر عمل کی توفیق دے. کہ روزے دارو اللہ نبی کے پیارو اٹھو روزہ رکھو |