مستقبل کے “امیر ترین شخص“ کا انوکھا کارنامہ اور گرفتاری

Zhang Jian ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی کے متنازعہ مالک ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ “ مستقبل میں دنیا کے سب سے امیر ترین شخص “ ہوں گے- تاہم حال ہی میں وہ ملائیشیا میں اپنی ایک انوکھی اور پرتعیش دعوت کی وجہ اچانک خبروں کی زینت بن گئے-
 

image


اس دعوت کا احوال انتہائی عجیب اور دلچسپ تھا- Jian نے اس دعوت کی داخلہ فیس فی فرد 200 رنگٹ مقرر کی تاہم اس کے علاوہ اس چینی کاروباری شخصیت نے یہ بھی اعلان کیا کہ جو شخص اپنے بالوں کا رنگ سنہرا کر کے آئے گا اسے مفت کھانا فراہم کیا جائے گا-

جس کے بعد 4 جون کو منعقد ہونے والی اس انوکھی دعوت میں 1000 سے زائد ایسے مرد و خواتین نے مفت شرکت کی جنہوں نے اپنے بالوں کا رنگ سنہرا کر رکھا تھا- یہی ںہیں بلکہ Zhang نے منفرد دکھائی دینے والے چند افراد کے لیے 1000 رنگٹ نقد انعام کا بھی اعلان کیا- اس موقع پر چند افراد نے چینی تاجر کی حمایت میں اپنے جسم پر ٹیٹو بھی بنوا رکھے تھے-
 

image


ابتدا میں جب اس انوکھی دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تو کوئی بھی ان کی اصل حقیقت نہیں جان پایا- تاہم گزشتہ روز خود Zhang نے اس پرتعیش دعوت کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کیا-

بظاہر Chai Leng پارک میں منعقد اس دعوت میں خطے بھر سے لوگ شامل تھے جن میں سے بعض اپنی ذاتی سواریوں پر جبکہ کچھ پبلک ٹرانسپورٹ کی مدد سے پہنچے تھے-
 

image


یہ دعوت Zhang کی کمپنی YSLM کے واپس اپنے سنہری دور کی جانب لوٹنے کا ایک اشارہ تھا- اس کمپنی پر “ جلد امیر بننے “ والی ایک فراڈ اسکیم چلانے کا داغ لگ چکا ہے- سال 2014 میں Zhang کو 141.8 ملین ڈالر کے فراڈ میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے- یہ رقم انہوں نے ملائیشیا٬ تھائی لینڈ اور چینی باشندوں کی جیب سے نکلوائی تھی-

بدقسمتی سے اس بار پھر Zhang کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور جس کے بعد انہیں چین ڈی پورٹ کردیا جائے گا اور وہاں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Zhang Jian, the controversial owner of a multi-level marketing company and self-proclaimed “future richest man in the world” recently made headlines in Asia for throwing a lavish banquet in Malaysia. The entrance fee was 200 ringgit per person, but Jian offered to let those sporting “the right look” eat for free. Over 1,000 people showed up with their hair dyed gold.