میں ہوں خادم مجاہدین ختم نبوت عبیداللہ لطیف

میں مجاہدین ختم نبوت کا خادم ہوں اور میرا نام عبیداللہ لطیف ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے رد قادیانیت پر گیارہ کتب تالیف کر چکا ہوں جن میں دو کتب ّّمقام رب العالمین اورفتنہ قادیانیت ٗٗاور ّّمقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت ٗٗ کا پہلا ایڈیشن چھپ کر ختم بھی ہو چکا ہے الحمد للہ ان کتب کو پڑھ کر ایک قادیانی مسلمان ہوچکا ہے اسی طرح چند ایک نوجوان جو قادیانیوں کے دھوکے میں آکر اپنا ایمان لٹوا چکے تھے دوبارہ مسلمان ہو چکے ہیں میں کسی دینی ادارے کا باقاعدہ تعلیم یافتہ تو نہیں ہوں لیکن قادیانیوں کی طرف سے ترغیب دئے جانے پر ان کی اکثر کتب جن میں روحانی خزائن کا مکمل سیٹ ، ملفوظات،مکتوبات،سیرت المہدی سمیت کثیر کتب کا نہ صرف مطالعہ کر چکا ہیں بلکہ وہ تمام کتب بندہ عاجز کے پاس موجود ہیں ۔ میرا تعلق فیصل آباد کے ایک قصبے ستیانہ بنگلہ کے نواحی گاوں 36گ ب سے ہے میرے گاوں کی کہانی بھی عجیب ہے کہ جب 1953 میں تحریک ختم نبوت کا آغاز ہوا تو میرے گاوں کے مسلمانوں کی طرف سے بھی قادیانیوں کا بھرپور معاشرتی بائیکاٹ کیا گیا جب مسلمانوں میں سے ہی بعض کم علم اور جاہل لوگوں نے برادری کی بنیاد پر قادیانیوں کا ساتھ دیا اور ان کی شہ پا کر قادیانیوں نے زبردستی اس بائیکاٹ کو ختم کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں اور قادیانیوں میں بھرپور لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہوئے اور پولیس نے آکر غالباً 34 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا جن میں اس بندہ ناچیز کے دادا جان حاجی دین محمد رحمۃ اللہ علیہ بھی تھے اس وقت ایس ایچ او تھانہ ستیانہ ایک قادیانی تھا اور سب انسپکٹر مسلمان تھا جب پولیس مولانا عتیق اللہ سلفی ناظم مدرسہ دعوۃالسلفیہ ستیانہ بنگلہ کے والد محترم صوفی عبدالجلیل رحمۃ اللہ علیہ کو ہتھ گھڑی لگائی تو صوفی صاحب بآواز بلند بسم اللہ پڑھا ہتھ گھڑی خعد بخود کھل کر نیچے گر گئی یہاں تک کے تین مرتبہ ایسا ہوا اور پھر طیش میں آکر قادیانی ایس ایچ او نے جب خود ہتھ گھڑی لگانے کی کوشش کی تب بھی ایسا ہی ہوا پھر صوفی صاحب کو بغیر ہتھ گھڑی لگائےجیل میں لے جایا گیا اور ان تمام گرفتار مسلمان افراد کو تین مہینے تک سنٹرل جیل میں رکھا گیا اور مجاہدین ختم نبوت نے رمضان بھی جیل میں ہی گزارا جہاں پر جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے موجودہ شیخ الحدیث جناب عبدالعزیز علوی حفطہ اللہ کے والد محترم سابق شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حافظ احمد اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی اقتدا میں فرض نمازوں کے علاوہ نماز تراویح بھی ادا کی ۔ اور اسی تحریک ختم نبوت میں میرے نانا جان حاجی کامل دین رحمۃاللہ علیہ ایک سال تک جیل میں رہے ۔اللہ تعالی ان تمام مجاہدین ختم نبوت کی تمام محنتوں کو قبول فرمائے ۔ آمین۔ آج کل میں فیصل آباد میں رہائش پذیر ہوں میں نے جو رد قادیانیت پر کتب لکھی ہیں اب آپ ان کے نام ملاحظہ فرمائیں
1۔ مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت
2۔مقام انبیاء علیہ السلام اور فتنہ قادیانیت
3۔ مقام قرآن و حدیث اور فتنہ قادیانیت
4۔مقام صحابہ رضی اللہ عنہم اور فتنہ قادیانیت
5۔ مقام حرمین شریفین اور فتنہ قادیانیت
6۔ فتنہ قادیانیت حقائق کے تناظر میں
7۔ مرزا قادیانی کے دعوی باطلہ ظل اور بروز کی حقیقت
8۔نبوت کے جھوٹے دعوے دار اور ان کا انجام
9۔منصف مزاج قادیانیوں سے چند سوالا ت
10۔مرزا قادیانی کا عقیدہ فقہی مسئلک
11۔ قادیانی پمفلٹ ّّ بانی جماعت احمدیہ کی دعوت مباہلہ اور مولوی ثناء اللہ امرتسری ٗٗٗمحققانہ تجزیہ
محترم قارئین ! ان تمام کتب کی اشاعت کے لئے کثیر زر مبادلہ کی ضرورت ہے جیسے جیسے وسائل میسر آئیں گے یہ کتب شائع ہوتی جائیں گی ان شاءاللہ میرا سیل نمبر یہ ہے 03046265209

آخر میں اللہ تعالی کے حضور انتہائی عاجزی سے دعا گوہ ہیں یاالہی ہم اس قابل نہیں تھے کے یہ کام کر سکتے یہ صرف اور صرف تیری توفیق اور بے پایاں فضل و رحمت کی وجہ سے کر سکے ہیں الہی ہماری ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماتے ہوئے ہم سب کو بروز قیامت اپنے پیارے حبیب جناب محمد الرسول اللہ ﷺ کا ساتھ نصیب فرما آمین اور اپنے پیارے حبیب ﷺ کے ہاتھو ں جام کوثر نصیب فرما آمین

 

عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 215313 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.