دبئی کے ارب پتی ولی عہد کی دنگ کردینے والی شاہانہ زندگی

اس وقت جو ریاست تیزی سے معاشی اعتبار سے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑنے کی جانب گامزن ہے، وہ دبئی ہے۔ اور جب بات ہو وہاں کے حکمرانوں کی، تو شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم (عرف عام Fazza) وہاں کے ارب پتی ولی عہد ہیں جو کہ انسٹاگرام پر بھی حکمرانی کرتے ہیں۔ 34 سالہ دبئی کے ولی عہد کے انسٹاگرام پر 5.1 ملین جبکہ ٹوئٹر پر 2.41 ملین فالوروز ہیں، جہاں وہ اپنے روزمرہ کی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں تصاویر کی شکل میں پیش کرتے رہتے ہیں۔ وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم کے ساتھ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دوسرے نمبر کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد 13.9 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں (2013 کے اعدادوشمار کے مطابق)، اور شیخ حمدان کو 2008 میں دبئی کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ اب یہاں ڈان کے توسط سے ان کی انسٹاگرام پر مصروفیات اور حیران کن طرز زندگی کی جھلکیاں دیکھیں جو واقعی کسی ارب پتی شہزادے کی زندگی کا ہی حصہ لگتی ہیں۔
 

image
یہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ہیں۔
 
image
انہیں سفر کرنا پسند ہے اور اپنا زیادہ تر وقت دنیا کو کھوجتے گزارتے ہیں، جتنا زیادہ مشکل سفر ہوگا، انہیں اتنا ہی مزہ آئے گا، اس تصویر میں وہ آئس لینڈ میں موجود ہیں۔
 
image
اب ان کا طیارہ تنزانیہ میں لینڈ کررہا ہے۔
 
image
کینیڈا کا یہ منظر واقعی دنگ کردینے والا ہے۔
 
image
یہاں وہ گلیشیئر پر چڑھ رہے ہیں۔
 
image
اٹلی میں تو وہ پیسا مینار کو بچانے کی اداکاری کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔
 
image
وہ اکثر پرتعیش انداز سے سفر کرتے ہیں خاص طور پر ایمریٹس ائیرلائن کی فرسٹ کلاس میں۔
 
image
مگر بیرون ملک وہ عام پبلک ٹرانسپورٹ جیسے لندن کی ان ٹرینوں میں بھی سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔
 
image
چونکہ وہ سیلفیاں لینے کے شوقین ہیں تو اپنی زندگی کے بیشتر لمحات شیئر کرتے رہتے ہیں۔
 
image
اور ہاں وہ باصلاحیت فوٹوگرافر بھی ہیں، جیسے یہ تصویر بہت زبردست ہے۔
 
image
وہ ایک اچھے ایتھلیٹ بھی ہیں۔
 
image
نیزے سے مچھلی کا شکار کرنا انہیں پسند ہے۔
 
image
وہ سمجھتے ہیں کہ سائیکلنگ جسمانی فٹنس کے لیے بہترین ہوسکتی ہے۔
 
image
زپ لائننگ۔
 
image
اسنو بورڈنگ۔
 
image
ٹینس بھی کھیلتے ہیں۔
 
image
اور سمندر کے اندر غوطہ خوری سے بھی محبت ہے۔
 
image
سب سے بڑھ کر گھڑسواری کرنا پسند ہے۔
 
image
اور اس طرح کے ایڈونچر انہیں زیادہ مقبول بناتے ہیں۔
 
image
سمندری لہروں سے اس انداز میں کھیلنا بھی انہوں نے سیکھا ہوا ہے۔
 
image
مگر گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزارتے ہیں، ان کے بائیس بہن بھائی ہیں۔
 
image
یہی وجہ ہے کہ اکثر بھتیجے، بھتیجیاں، بھانجے، بھانجیاں ان کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
 
image
جانوروں سے بھی انہیں محبت ہے، خاص طور پر گھوڑوں سے۔
 
image
عقابوں سے۔
 
image
شیر بھی ان کے پاس موجود ہیں۔
 
image
اور اونٹ۔
 
image
درحقیقت تمام جانوروں کو پسند کرتے ہیں۔
 
image
ان سب مصروفیات کے باوجود وہ سرکاری فرائض کے لیے بھی وقت نکال ہی لیتے ہیں۔
 
image
اور ہاں وہ شاعری بھی کرتے ہیں، جن میں اکثر محبت، دانشمندی اور حب الوطنی کا پرچار کیا جاتا ہے۔
 
image
تصاویر دیکھیں تو یہ سوال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ کیا، کچھ ایسا ہے جو وہ نہیں کرسکتے؟
YOU MAY ALSO LIKE:

With a fortune of more than 3,000 million and followers worldwide, Prince Hamdan bin Rashid (heir to the famous Dubai emiraro), seems to have the world at his feet. Rich, young and attractive, this guy is known as “the prince hot” or “Fazza” (the brave), he doesn`t waste his time in using the social networks to show the world his fabulous life.