امیر اور غریب کی عید کا فرق

عید خوشی کا نام ہے عید الفطر رمضان المبارک کے روزے رکھنے والوں کیلیے انعام ہے جو سارا مہینہ روزے رکھتے ہیں تو وہ روزے رکھنے کی خوشی عید کی صورت میں مناتے ہیں اسلام میں دو عیدیں ہیں چھوٹی اور بڑی عید چھوٹی عید کو میٹھی عید بھی کہتے ہیں. جونہی عید قریب اتی ہے ہر کوی اسکی تیاری میں لگ جاتا ہے ہر کوی اپنی طاقت کے مطابق تیاری کرتا ہے امیر کی اور غریب کی عید میں بہت فرق ہوتا ہے جونہی عید قریب آتی ہے غریب کی پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ عید پر سب گھر والے نے کپڑوں جوتوں اور اچھے کھانوں کی فرمایش کرتے ہیں جو غریب کے بس میں نہیں ہوتی غر یب اپنے بچوں کی خواہشات کے اگے روزانہ مرتا اور جیتا ہے غریب چار سو سوٹ پر گزارہ کرتا ہے تو امیر پانچ پانچ چھ چھ ہزار والا سوٹ لیتا ہے غریب سو روپے والے جوتے پر گزارہ کرتا ہے تو امیر دس دس ہزار والا جوتا لیتا ہے غریب بچوں کو سو سو پچاس پچاس خرچی دیتے دیتے ہیں امیر شاپنگ بزے شہروں سے کرتا ہے جبکہ غریب کی کوشش ہوتی ہے کہ اسے سستی سے سستی چیزیں ملیں. اور امیر عید پر لاکھوں روپے خرچ کر دیتا ہے جبکہ غریب پتہ نہیں. کیسے اپنے خرچے پورا کرتا ہے اور ادھار لیکر سود پر پیسے لیکر خرچہ پورا کرتا ہے اور فصل پر جا کر. پیسے واپس کرتا ہے یتیموں مسکینوں کیلیے عید کی خوشیاں پورا کرنا اور بھی مشکل ہوتا ہے اسلام نے بڑا خوبصورت معاشی نظام دیا ہے مگر اسلامی ریاستیں. سودی نظام کو چلاے ہوے ہیں. اور اس وجہ سے غربت بڑھ رہی ہے اور اسلامی ریاستوں. میں کہیں امن نہیں سکون نہیں. خوشحالی نہیں جسکی وجہ اسلامی نطام سے دوری ہے اگر یہ ریاستیں. مکمل اسلامی نظام لاگوں. کردیں. تو ان ریاستوں امن سکون خوشحالی آسکتی ہے انگریز اس پر عمل پیرا ہیں. اور کامیاب ہیں. اور ہم انکی غلط باتوں پر عمل کرکے ناکام ہوگے ہیں. ہمیں سوچنا ہوگا اور اسلامی نظام. پر عمل کرنا ہوگا خلفاے راشدین اور حضرت عمر بن عبدالعزیز. کا دور اس لیے. کامیاب تھا کہ انھوں نے اسلام کے معاشی اور تمام اسلامی نظاموں پر عمل کیا اور ان کے دور میں کوی غرہب نہیں تھا جبکہ آج پاکستان میں. دس فیصد لوگ عیش و. عشرت کر رہے ہیں اور باقی دو وقت کی روٹی کو ترس گے ہیں. اور آج حکمران دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر عمل کرنا ان کیلیے مشکل ہی نہیں ناممکن بھی اللہ پاک پاکستان میں اسلامی نظام لاے اور. اللہ پاک ہمارے کو امن دے خوشحالی دے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 337422 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More