پاکستان کے موجودہ حالات اور سوشل میدیا

پاکستان ایک اہم اسلامی ملک جس کی ابادی بیس کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور جو واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے اور جسکو قدرت نے بے شمار وسایل سے مالامال کیا ہے جسکی زمین سونا اگلتی ہے اسکا صوبہ بلوچستان قدرتی وسایل تیل گیس اور سونے کے ذرات سے مالامال ہے پنجاب اور سندھ کا نہری نظام دنیا بیترین نہری نظام ہے پاکستان کی فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے مگر اس ریااست کو بنے ستر سال ہونے کو ہیں جو ایک ماہ بعد ستر سال کا ہوجاے گا مگر شروع سے لیکر آج تک کسی نے اسکی خوشیوں. کے لیے کام نہیں کیا اور سیاستدانوں نے جی بھر کر اسے کھایا بیوروکریسی نے جی بھر کر اس پر ہاتھ صاف کیے اور پاکستان کی جمہوریت کا کوی پتہ نہیں چلتا کہ یہ ہے کیا کیونکہ جس ملک کی دیکھادیکھی میں یہ نظام حکومت بنایا گیا ہے اس کے ایک فیصد حصے سے یہ نہیں ملتا. پاکستان اللہ پاک کا نتیجہ ہے جس میں ایک جسمانی طور پر کمزور انسان نے دو قوموں سے انصاف کے اصولوں پر ریاست کی ازادی حاصل کی مگر بعد میں آنے والے اسکو قاید کے وی ژن کے مطابق نہ ڈھال سکے پاکستان کو لمبے عرصے کیلیے سکون نصیب نہیں ہوسکا جہاں سیاسی انتشار نے اسکو نقصان پہچایا وہیں فقہ واریت لسانی ا ختلاف اور رہی سہی کسر دہشتگردی نے پوری کردی اور اسی ہزار سے زاید پاکستانی اسکی نظر ہوگے جس میں سیاستدانوں سے زیادہ عوام نے قربانیاں دی ملک کو بیرونی قرضوں. میں جکڑ دیا گیا اور ملکی آمدنی کا زیادہ تر حصہ سود کی مد میں جارہا ہے اور بجٹ کی شکل میں عوام کو صرف دھوکہ دیا گیا اور ہر حکومت نے عوام کو صرف وعدوں پر ہی راضی رکھا اور آب موجودہ حالات میں سوشل میدیا اور ٹی وی وغیرہ نے حکومت کو عوام کے سامنے بالکل ننگا کر دیا ہے اور موجودہ جکومت کا دور بھی انتشار کی نظر ہوگیا اور کبھی دھاندلی کا شور اٹھا تو کبھی اپنوں کو نوازنے کا شور اور کبھی پانامہ کا شور تو کبھی ڈان لیکس کا شور اور پھر دھرنے اور دہشتگردی بھی ساتھ ساتھ چلتی رہی اور پھر ٹینکر کے الٹنے اور قیمتی جانوں کاضیاع اور پھر اب جمشید دشتی کی گر فتاری کا. معاملہ اور ان تمام ایشوز پر سوشل میدیا میں. دل کھول کر بحث کی گی اور اصلی اپوزیشن کا کردار نیوز چینل اور سوشل میدیا نے ادا کیا اور اب حکومت کا کوی کام عوام سے ڈھکا چھپا نہیں اور سب کچھ عوام کے سامنے عیاں. ہے. کوی بھی معاملہ ہو سوشل میدیا نے دیگر میدیا کو پیچھے چھوڑ دیا فیس بک ہویا ٹوہٹر. یہ سب حکومت کیلیے سردرد بن گے اب پی ٹی وی کی خبروں. کا دور گیا جو صرف حکومت کی تعریف کرتا رہتا تھا اب تو دنیا کے کسی کونے میں. کوی واقعہ ہوجاے وہ نیوز چینل سے پہلے سوشل. میدیا سے. پہلے لایو نشر ہو چکا. ہوتا ہے اب جکومت. کو چاہیے کہ وہ پھونک پھونک کر قدم رکھے اب عوام بہت سیاسی ہوچکی ہے اور عوام. جاگ چکی ہے جتنی جلدی ہوسکے. جمشید دستی کو رہا کیا جاے کیونکہ سرایکی عوام. میں. غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے جب جمشید دستی رہا ہوجاے گا تو خودبحود غصہ ٹھندا ہو جاے گا آ خر میں. یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطن کی خیرکرے اور اسے پرامن ملک بناے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 303424 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More