سو لفظی کہانی۔ پڑوسی

سو لفظی کہانیوں کے نئے سلسلے کا آغاز کیجئے۔ میں اپنی تحریریں ارسال کیا کروں گا۔ پہلی کہانی حاضر ہے۔شکریہ

مجھے اپنے پڑوسی سے سخت چڑ تھی۔
محلے میں سب اس کی عزت کرتے ، مجھے کوئی منہ نہ لگاتا۔
اسی وجہ سے میں اس سے نفرت کرتا ،
اور اس کو تنگ کرنے کے بہانے ڈھونڈتا رہتا ۔
ایک روز سڑا ہوا کھانا اس کے صحن میں پھینک آیا۔
دوسرے دن اس کا بچہ گھر پرکیک دے گیا۔
ایک دن کچرا اس کے دروازے پر ڈال آیا۔
دوسرے دن کچھ پھول اپنے دروازے پر ملے۔
کل میں نے اسے محلے میں پکڑ لیا۔
”آخر تم مجھے اچھی اچھی چیزیں کیوں بھیجتے ہو؟“
وہ مسکرایا اور اپنائیت سے بولا۔
” گھر میں جو ہوتا ہے وہی پڑوسیوں کو بھیجا جاتا ہے۔“
 

Zeeshan Yaseen
About the Author: Zeeshan Yaseen Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.