ٹیسٹ میچ دیکھتے ہوئے اکثر آپ کے ذہن میں ایک خیال ضرور آتا ہوگا کہ جب ون
ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں کھلاڑیوں کا لباس رنگین ہوتا ہے تو پھر ٹیسٹ میچ
میں ان کے لباس کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟
تو جان لیجیے کہ کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سفید رنگ یونیفارم پہننے کی کئی وجوہات
ہیں٬ وہ کیا ہیں؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں-
|
|
درحقیقت اٹھارویں صدی میں جب کرکٹ برطانیہ کا قومی کھیل بن گیا تو اس وقت
کھیل کے لیے ایسے رنگ کے میٹریل کا استعمال کیا جاتا جو آسانی سے دستیاب
ہوتا اور وہ صرف سفید رنگ ہی تھا اور یوں اسے ہی منتخب کرلیا گیا جو کہ آج
تک جوں کا توں ہے-
اس کے علاوہ آغاز میں ٹیسٹ کرکٹ صرف برطانیہ کے اعلیٰ طبقے کے افراد ہی
کھیلا کرتے تھے اور کچھ اس وجہ سے بھی سفید رنگ کی جانب زیادہ جھکاؤ پیدا
ہوگیا اور یوں 19ویں صدی میں اسے کرکٹ کا آفیشل یونیفارم بھی قرار دے دیا
گیا-
چونکہ برطانیہ میں کرکٹ گرم موسم کے دوران کھیلی جاتی تھی اور یہی کئی دن
تک جاری بھی رہتی تھی تو یہ موسم بھی ایک حد تک اس رنگ کے انتخاب کی وجہ
بنا کیونکہ سفید رنگ سورج کی روشنی کو نہ صرف اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت
رکھتا ہے بلکہ کسی قسم کے خطرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے-
|
|
ایک اہم بات یہ بھی تھی سفید رنگ کا لباس پہننے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سرخ
رنگ کی گیند دیکھنے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا- |