15 جولائی یوم درود اور دنوں کے اھتمام میں حکمت

صدر ترکی کے اعلان ورد درود کا خیر مقدم

ایام کی اھمیت:
دنوں کے اھتمام میں حکمت ھے---درجنوں دن منائے جاتے ھیں---یوم مادر، یوم اساتذہ، یوم مزدور، یوم آزادی---دنوں کا اھتمام فطری تقاضا ھے---دین فطرت کے حامل ھم ھیں---اسی لیے ھمارا حق ھے کہ ہم وہ دن منائیں جس کے صدقے مزدوروں کو بھی حق ملا---انسانیت کو بھی تحفظ ملا---صدیوں کی غلامی میں جکڑی آدمیت آزاد ھوئی---ماؤں کو محترم مقام ملا---بچیوں کو وقار عطا ھوا---عصمتیں محفوظ ھوئیں---ھاں وہ مبارک دن مبارک بھی ھے، مسعود بھی، ایام کا نصیبہ روشن روشن ھوا----وہ عیدوں کی عید ھے---عیدالفطر بھی اسی کا صدقہ---عیدالاضحی بھی اسی کی عطا----وہ عید میلادالنبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ھے---جس دن تاج دار کونین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے----اور ایمان کی روشنی سے شرک کی تاریکی شکست کھائی---

محبت کا تقاضا:
درود ایسا عمل ھے جس کا حکم قرآن مبین میں دیا گیا---اللہ اللہ! ایسا پیارا عمل کہ اللہ اور اس کے فرشتے بھی درود بھیجتے ھیں محبوب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر---
"بے شک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ھیں اس غیب بتانے والے (نبی ) پر، اے ایمان والو! ان پر درود اور خوب سلام بھیجو"(سورة الاحزاب:56، کنزالایمان)---اسی کی تکمیل میں کونین کے ہر گوشے سے درود و سلام کی گونج سنائی دیتی ھے---کم نصیب ھیں وہ جنھیں یہ نغمہ اسلامی نھیں بھاتا----دانش فرنگ کے خوگر درود سے منھ بسورتے ھیں---اور نصیبے کی بلندیوں سے کتراتے ھیں---دیکھو دیکھو! عاشق سرمستی میں کیا کہہ رہا ھے---دل کے کان سے سنو:

مومنو! پڑھتے رھو تم اپنے آقا پر درود
ھے فرشتوں کا وظیفہ الصلوۃ والسلام
میں وہ سنی ھوں جمیل قادری مرنے کے بعد
میرا لاشہ بھی کہے گا الصلوۃ والسلام

یوم درود:
جن کی آمد وجہ سکون انسانیت ھوئی---جن سے ایمان ملا---رب کی معرفت ملی---قرآن ملا---ان کی آمد کا دن *یوم میلاد* ٹھہرا---تو ان کی شان میں نغمات درود کی ایک منظم تحریک کے احیا کی غرض سے *یوم درود* منا لیا جائے تو کیا مضائقہ!---

ھاں درود کے گجرے پیش کیجئے---ہمیشہ پڑھیے---معمول بنا لیجئے اور یوم درود بھی منائیے---اجتماعی درود---انفرادی درود کے ورد سے زباں تر رکھیے---ایک ھی دن کیا---ساری زندگی ورد زباں ذکر صل علٰی ھو---دل و جاں مسرور کیجئے---نغمات ذکر مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے---

تہنیت ھو ترکی کی حکومت کو---جس نے درود مقدس کے ورد کا اعلان کیا---مبارک ھو شہر محبت بریلی کی خانقاہ کو جس نے امام احمد رضا کے مشن عشق رسول کی یاد تازہ کردی---خانقاہ مارہرہ شریف، خانقاہ کچھوچھہ شریف اور علما و مشائخ کرام نے بھی درود پاک کے ورد کی تلقین کی---یوم درود کا اعلان کر کے ایمان کو تازگی دی---الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضا اکیڈمی نے اسی مبارک عمل کی عاشقان رسول سے اپیل کی---عشاق نے ان اعلانات پر لبیک کہا---محافل درود کے انعقاد کے چرچے ھوئے---پورا ملک گونج گونج اٹھے گا---نغمات درود سے---تذکار حبیب سے----نغمات بخشش سے---سوغات محبت سے---پیام امن اسلامی سے---عقیدتوں کی بزم سجے گی---عشق کی بزم نور نور بنے گی---میرے دیش میں خنک ھوائیں چلیں گی---آپ بھی لب کشا ھو جائیے:

مصطفٰی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزم ھدایت پہ لاکھوں سلام
فتح باب نبوت پہ بے حد درود
ختم دور رسالت پہ لاکھوں سلام

وقت دعا:
ورد درود پاک کا اھتمام کیجئے---پھر دعا گو ھو کر مولا تعالی کی بارگاہ سے مانگئے---مسلمانوں کی فلاح و بقا کی دعائیں---داعش و القاعدہ و بوکو حرام اور تمام دھشت گردوں کی تباھی کی دعائیں---اسرائیل نواز سلاطین سے حرمین کے تحفظ کی دعائیں---ملک سے فرقہ پرستانہ عزائم کی ناکامی---اور اسلامی شعائر کی حفاظت کی دعائیں---شام و عراق، لیبیا و فلسطین کے تحفظ کی دعائیں اور مسلم وقار کی سربلندی کی دعائیں کیجئے---

اپنی زندگی کی راہ تبدیل کیجئے---یوم درود کے توسط سے عزم کیجئے---برائی، افعال حرام و غیر شرعی سے بچنے اور نیتوں کی صفائی کا----یہ بھی عزم کیجئے کہ غریبوں کو گلے لگائیں گے---نفس بد کی اصلاح کریں گے---ذاتیات کو قومی مفاد پر قربان کر دیں گے---غیر شرعی تشہیر سے بچ کر اپنا مال ضائع ھونے سے بچائیں گے---اللہ اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا و خوشنودی میں زندگی گزاریں گے---تب ھر دن یوم درود کی برکات سے نوازے گا---چمن مہک اٹھے گا:

انھیں کی بو مایہ سمن ھے،
انھیں کا جلوہ چمن چمن ھے
انھیں سے گلشن مہک رہے ھیں،
انھیں کی رنگت گلاب میں ھے

Ghulam Mustafa Rizvi
About the Author: Ghulam Mustafa Rizvi Read More Articles by Ghulam Mustafa Rizvi: 277 Articles with 255190 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.