دو لڑکے بہت اچھے دوست تھے .ایک دوسرے کے ہر غم ہر خوشی
میں ساتھ تھے!!!!
ایک دوست اچانک سے کچھ دن تک نہ ملنے آیا نہ کوئی گفتگو ہوئی ..
کچھ دن بعد ملاقات ہوئی ،دوسرے نے پوچھا بھائی کدھر تھے اتنے دن ؟ اسنے کہا
بس یوں ہی مصروف تھا اور یہ کہہ کر چلا گیا .. اسکا دوست بیحد پریشان ہوا
کہ ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا نہ جانے اب کیوں ایسا رویہ .. اسنے بہت سوچا
، کہ ایک دن دوسرے دوست نے سالوں کی دوستی ختم کردی .. پہلے دوست نے پوچھا
کیا ہوا میرے بھائی اسی کیا غلطی ہوگئی مجھ سے جو ایسا کہہ رہے ہو ؟؟ تو
اسنے جواب دیا کہ کوئی غلطی نہی ہوئی بس تمہارا اور میرا فرقہ الگ ہے اور
تم سب کافر ہو !!یہ کہہ کر وہ چلا گیا اور کبھی واپس نہ آیا ..
ایک فرقہ واریت نے سالوں کی دوستی ختم کردی اور اب یہ جانے لینے پر تلی
ہوئی ہے..!!!
کیا یہی ہے ہماری سوچ ؟؟ ہم کیوں خود کو فرقوں میں ڈھال رہے ہیں ؟؟ کیوں
محبت عام نہیں کر رہے کیوں ایک امّت نہ بن رہے؟؟ |