کرکٹر محمد یوسف کا قبولِ اسلام اور میاں بیوی کا رونا

ایک دفعہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سعودی عرب میچ کینسل ہو گی الیکن اللہ نے شاید محمد یوسف کیلئے کچھ بہتر کرنا تھا۔ یوسف کو پتا چلا کہ سارے خانہ کعبہ جا رہے ہیں ۔ اس نے ٹی وی میں کعبہ کا طواف دیکھا تھا ۔اس نے راشد لطیف سے کہا کہ مجھے بھی کعبہ دکھا دو میری بیوی مسلمان ہے، راشد لطیف نے کہا کہ تمہارے پاسپورٹ پر غیرمسلم لکھا ہے ۔ یوسف نے راشد لطیف سے کہا کہ مجھے مسلمان کر دو میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں۔

اس سلسلے میں طارق جمیل صاحب سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یوسف کو مسلمان کرواؤ اس کے دستاویز میں بھی مسلمان لکھواؤ اور اس کو عمرہ کرواؤ۔ یوسف یوحنا نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام محمد یوسف رکھا۔ انضمام الحق بتاتے ہیںکہ میں نے یوسف کا ہاتھ پکڑااور یوسف نے اپنا دوسرا ہاتھ سے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑلیا۔ انضمام نے کہا کہ یوسف اپنا سر جھکا لے جب کعبہ آئے گا تب سر اٹھانا ہو اورمیرے لیےبھی لازمی دعا کرناکیوں کہ پہلی دفعہ جب کعبہ کے سامنے جا کر جو دعا مانگی جائے اللہ اسے ضرور پوری کرتا ہے۔ یوسف اور اس کی بیوی کعبہ کے پاس پہنچ کر سر اٹھایا تو نہ جانے انہوں نے ایسا کیا دیکھا کہ ان دونوں نے زور زور سے چیخیں مار کر رونا شروع کر دیں۔ جب یوسف واپس آئے اور کہا کہ اب میری جان جائے یا مجھے کرکٹ کیوں نہ چھوڑنی پڑے میں میڈیا کو بلوا کر اپنے مسلمان ہونے اعلان کروں گا ۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے محمد یوسف اتنا بڑے کھلاڑی نہیں تھے لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے پانچ سال میں سارے ریکارڈ توڑ دیے،دنیا کا بہترین کھلاڑی بریڈ مین کے دو بڑے ریکارڈ توڑے دیے ویورچررڈ جیسے بڑے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

YOU MAY ALSO LIKE: