معذور بچوں کے لیے دنیا کا پہلا واٹر پارک قائم

ہم سب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ واٹر پارک بےپناہ تفریح اور لطف کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں- یقیناً ان واٹر پارک میں جانا صرف ایک سیر یا تفریح نہیں ہوتی بلکہ آپ کچھ وقت کے لیے گرمی کی شدت سے بھی محفوظ ہوجاتے ہیں-
 

image


تاہم زیادہ تر واٹر پارک کچھ ایسے انداز سے ڈیزائن کیے جاتے ہیں کہ وہاں معذور افراد تفریح کے بجائے مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں یا پھر انہیں واٹر پارک کے ایک کونے میں بیٹھ کر اپنے خاندان کی واپسی کا انتظار کرنا پڑتا ہے-

مگر Morgan Inspiration Island نامی ایک ایسے دلچسپ واٹر پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جو خصوصی طور پر معذور افراد کے لیے تعمیر کیا گیا ہے-

اس واٹر پارک کا افتتاح ٹیکساس کے علاقے سین اینٹونیو میں 17 جون کو ہوا- اور اسے ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ معذور بچے وہیل چئیر پر بیٹھ کر نہ صرف پورے واٹر پارک کی سیر کرسکتے ہیں بلکہ مختلف واٹر گیمز اور سوئمنگ پول سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں-
 

image

اس واٹر پارک میں کئی ایسے جھولے بھی نصب کیے گئے ہیں جنہیں وہیل چئیر پر بیٹھ کر بھی جھولا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ یہاں واٹر کینن بھی موجود ہیں-

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واٹر پارک میں معذور افراد کا داخلہ بالکل مفت ہے-

پارک کی انتظامیہ تمام بچوں کو ایسے واٹر پروف بریسلٹ پہناتی ہے جو جی پی ایس سسٹم سے آراستہ ہوتے ہیں اور ان کی بدولت بچوں کو باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت پارک کے کس مقام پر موجود ہیں؟
 

image

پارک میں ایسے بچوں کے لیے بھی چند حصے تعمیر کیے گئے جو زیادہ ہجوم اور شور سے گھبراتے ہیں- اس کے علاوہ مختلف پول اور واٹر گیمز میں موجود پانی کو مسلسل ری سائیکل کیا جارہا ہے تاکہ پانی کا معیار بہتر رہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Everyone who has been in a water park knows what amazing fun it can be. It's not just an adventure for the whole family - it's also a great way to cool off in the summer heat. However, most water parks are not exactly designed for people with disabilities.