جشنِ آزادی اور پاکستانی اداکاراؤں کے دلچسپ لباس

پاکستان کا جشنِ آزادی جہاں ایک جانب پوری پاکستانی قوم نے انتہائی جوش و خروش اور منفرد انداز کے ساتھ منایا وہیں دوسری طرف اس موقع پر پاکستانی اداکاراؤں نے بھی سبز ہلالی پرچم سے مشابہت رکھتے دلچسپ لباس زیب تن کیے- ان مشہور اداکاراؤں نے پاکستان سے محبت کے اظہار کے طور پر اپنی یہ تصاویر مختلف سوشل ویب سائٹس پر شئیر بھی کیں-
 

image
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں انہیں سفید رنگ کے شلوار قمیض پر چاند ستارے سے آراستہ سبز رنگ کا کوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے-
 
image
صنم چوہدری نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی پرچم کے ساتھ-
 
image
پاکستان کی معروف اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبانی کرنے والی صنم بلوچ کا لباس بھی انتہائی منفرد جو ان کی پاکستان سے محبت کی بھرپور عکاسی کرتا تھا-
 
image
ثروت گیلانی کے لباس کی خاص بات یہ تھی ان کی قمیض پر بانی پاکستان کی تصویر بنی ہوئی تھی-
 
image
ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ نے اپنی جو تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سفید شلوار قمیض تو پہنے ہوئے ہیں ہی لیکن ساتھ میں پاکستان کا نقشہ بھی تھامے ہوئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan turns 70 today and the 71st Independence Day is being celebrated with zeal and fervour, with a renewed pledge to safeguard the motherland against any threat and we hope for love and peace to follow. So does our celebs. Here’s how they wished Pakistan its 70th birthday!