نہ آسما ن گرا نہ زمین پھٹی جمہوریت چلتی رہی

جب مسلم لیگ نون کے حمایتی سپریم کورٹ کی کاروائی سن کر سپریم کورٹ کے باہر اپنی خود ساختہ کورٹ لگاتے ، جے آئی ٹی اور کورٹ کے ججوں کے خلاف مہم چلاتے تھے تو سپریم کورٹ کے لارجرز بینچ کے معزز ججز صاحبان پاناماکیس کی کاروائی کے دوران یہ ریمارکس دیے تھے کہ فریقین جتنا بھی واویلا کر لیں ،آسمان گرے اور چاہے زمین پھٹے ہم آئین پاکستان کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کریں گے۔آخر کار سپریم کورٹ کے معزز ججز نے نواز شریف کو جھوٹ بولنے کی وجہ سے آئین کی ۶۲۔۶۳ پر پورا نہ اُترنے کی وجہ سے نا اہل قرار دے دیا۔ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان نے عمل شروع کیا اور نواز شریف کے نامزد نئے وزیر اعظم شایدخاقان عباسی صاحب کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ۴۵ دن کی عبوری مدت کے لیے پاکستان کا نیا عبوری وزیر اعظم منتخب کر لیا۔ انہوں نے اپنی کابینہ کا بھی چناؤ کر لیا اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق جمہورت قائم وائم رہی اور نہ آسمان گرا اور نہ ہی زمین پھٹی ملک کے معاملات اور جمہورت چل پڑی اور انشا ء اﷲ آئندہ بھی چلتی رہے گی ۔کوئی بھی شخص پاکستان کے لیے ناگزین نہیں۔ سپریم کورٹ کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقی رپورٹ کی روشنی کے مطابق نیپ کو حکم دیا کہ نواز شریف ،حسن نواز، حسین نواز،مریم نواز اور اسحاق ڈار کے خلاف فیصلہ کے چھ ہفتوں کے اندر کیس داہر کرے اور ان کیسز کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر سنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے ایک معز ججز کو ان کیسوں کی نگرانی کے لیے مقرر بھی کر دیا۔ واویلا کرنے والوں میں سب سے زیادہ غیر مناسب دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے والے نواز لیگ کے ایک ممبر سینیٹ کے خلاف کاروائی کی اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا اس کے خلاف قدمہ بھی چل رہا ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے خلاف غیر قانونی اعتراض کرنے پر نواز لیگ کے ممبر اسمبلی کے رشتہ دار کو گرفتار لر لیا گیا ہے ۔اسے بھی اس غیر آئینی ہرکت پرشاید مقدمے کا سامنا کرنا پڑے۔الیکٹرونگ میڈیا میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پرڈسکشن کے دوران میڈیا کے پروگرام میں کے دوران مریم نواز کے متعلق بھی کہا گیا کہ انہوں نے بھی سپریم کورٹ کے متعلق غیر آئینی باتیں کی ہیں جو مناسب نہیں ۔ الیکٹرونگ میڈیا کے اینکر پرسن نے ان باتوں کو دُھرانے سے اجتناب کیا۔ صاحبو!سپریم کورٹ کے معزز ججز صاحبان پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔مگر ہم لکھتے آئے ہیں کہ سیاست دان خود قانون بناتے ہیں اور جب اسی قانون کی زد ان پر پڑتی ہے تو طاقت کے نشے میں تکبر میں مبتلا ہو کر عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں جو مناسب نہیں ہوتا۔ کہتے ہیں ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے وہ ہی ہمیں ڈی سیٹ کر سکتے ہیں اور کسی کو اس کا اختیار نہیں۔ ارے بھائی عوام نے آئین پاکستان کے مطابق آپ کو اس عہد پر منتخب کیا ہے کہ آپ عوام کے خزانے کے امین اور صادق بن کر حکومت کریں گے نہ کہ اس لیے منتخب کیا ہے آپ عوام کے خزانے میں خیانت کے مرتکب ہوں گے اور جھوٹ بولیں۔ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر ملکوں میں منتقل کریں گے۔ آپ کے ہی یعنی پاکستان کی پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اس کا فیصلہ نہ کرے تو اور کون سا ادارہ عوام کے حقوق کا نگہبان ہو گا۔ کرپشن پر ملک کی سپریم کورٹ نے شہریوں کی طرف سے داہر مقدمات کا پاکستان کے آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔جس کی پابندی سیاستدانوں سمیت ہر کسی پر لاگو ہوتی ہے۔یہ شخصیت پسندی ملک و قوم کے لیے زہر قاتل ہے۔ افراد آتے جاتے رہتے ہیں اور ملک چلتے رہتے ہیں۔اقتدار کے ارد گرد کے لوگ چاپسلوسی کر کے ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے عوام کا مطالبہ ہے کہ عمران خان چیئر مین تحریک انصاف کے خلاف بھی باہر ملکوں سے ممکنہ ناجائز فنڈ حاصل کرنے کا حنیف عباسی نے مقدمہ قائم ہے اس کو بھی تیز رفتاری سے سناجائے اور انصاف کے مطابق فیصلہ جلدسنایا جائے۔ جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق صاحب نے آف شور کمپنیاں رکھنے والے مذید ۴۳۶ لوگوں کی لسٹ سپریم کورٹ میں داخل کی ہوئی ہے۔ ان کے خلاف بھی مقدمات قائم کیے جائیں اور پہلے والوں اور ان سے بھی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے کر عوام کے خزانے میں جمع کرایا جائے تاکہ ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری ختم ہوں اور ملکِ پاکستان کی آدھی آبادی جوخط غربت سے نیچے زندگی گراز رہی ہے ان کو کچھ نہ کچھ ریلف ملے۔ یہ سلسلہ رکھنا نہیں چاہیے بلکہ مستقل چلنا چاہیے تاکہ ملک کرپشن فری ہو جائے۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور جمہوری ممالک کی صف میں پاکستان بھی شامل ہوجائے۔ملک کے سارے ادارے ملک کی ترقی پر گامزن ہو جائیں۔ ملک سے غربت ختم ہو۔ ملک خوش حال ہو۔سیاست دان جو الیکشن جیتنے کے لیے کروڑ گاؤ اور الیکشن جیت کر اربوں کماؤ والی پالیسی چھوڑ کر سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کے لیے داخل ہوں نہ کہ عوام کا پیسہ لوٹنے کے لیے سیاست میں آئیں۔ سیاست ایک نفع بخش کاروبار کی بجائے عبادت بن جائے۔ پرمٹ،ٹھیکے حاصل کرنے اورنوکریاں بیچنے کی ریت ختم ہو۔قابلیت کی بنیاد پر سب شہریوں کو نوکریاں ملیں۔ قانون کے مطابق پرمنٹ اورٹھیکے ملیں۔ سفارش کا کلچر ختم ہوں۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہو۔ امن و امان ہو۔ ملک میں کارخانے لگیں۔ کارخانوں کو بجلی اور گیس ملے۔ کارخانے پیداواربڑھائیں۔ ملک سے اشیاء باہر در آمند کی جائیں زر مبادلہ ملک میں آئے ۔ جس سے عوام میں خوش حالی ہو۔ یہ سب باتیں تب ہی ممکن ہیں جب انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو۔ بڑے چھوٹے سب کے لیے ملک کاقانون برابر ہو۔ پہلے قومیں اس لیے برباد ہوئیں تھیں کہ اُن کے بڑوں کے لیے قانون کچھ اور ہوتا تھا اور چھوٹوں کے لیے کچھ اور ہوتا تھا۔کیا ہمارے ملک میں بھی ایسا نہیں ہے کہ بڑوں کے لیے قانون کچھ اور ہے اور چھوٹوں کے لیے کچھ اور ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ملک کے ایک طاقت ور وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ کی نگرانی میں حکومت کے اٹھارہ اُنیس گریڈ کے ملازمین نے اپنی اخلاقی جرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کی۔عوام نے ان کی جرأت کو سلام پیش کیا۔ اس قبل ہماری عدالتیں بھی نظریہ ضرروت کے تحت ڈکٹیٹروں اورحکمرانوں کے حق میں فیصلے کرتی رہیں۔ اب پاکستان تبدیل ہو رہا ہے ہماری معزز اعلیٰ عدالت نے طاقت ور کے خلاف عوام کی سنی اور حق و انصاف کے بنیاد پر فیصلہ دے کر تاریخ میں نام پیدا کیا۔ یہ سلسلہ جہاں پر رکنا نہیں چاہیے۔ کرپشن کے خلاف مذید فیصلے آنے چاہییں۔ جس نے بھی اس ملک کو لوٹا ہے اس کو انصاف کے کہٹرے میں لا کر اور اس سے پیسہ واپس لیکر خزانے میں داخل ہونا چاہیے۔اس وقت ملک کا ہر شہری ایک لاکھ پچیس ہزار کا مقروض ہے۔ نواز حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے اُدھار لے کرپچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔کرپٹ لوگوں سے کرپشن کے پیسے وصول کر یہ قرضے ختم کرنے چاہیے۔ انشاء اﷲ جمہوریت چلتی رہے گی۔ منتخب حکومت کو اپنی پانچ سال مکمل کرنے چاہیے ہیں۔ اس پارلیمنٹ کو دنیا کے آزاد ملکوں کی طرح آزاد الیکشن کمیشن بنانا چاییے۔ بیرون ملکوں کی طرح الیکٹرونک مشنیوں سے الیکشن کا طریقہ رائج کرنا چاہیے۔ تاکہ ہارنے والے جیتنے والوں پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام نہ لگائیں اور جمہورت چلتی رہے۔ اس ملک کا مستقبل جمہوریت سے ہے انشا اﷲ۔
 

Mir Afsar Aman
About the Author: Mir Afsar Aman Read More Articles by Mir Afsar Aman: 1130 Articles with 1094969 views born in hazro distt attoch punjab pakistan.. View More