اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ پاکستان میں چھت پر نصب کردہ جو بجلی کے
پنکھے استعمال کیے جاتے ہیں ان کے 3 پَر ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ یہ نہیں
جانتے ہوں گے کہ امریکہ اور بیشتر یورپی ممالک میں چھت پر نصب پنکھوں کے
پَروں کی تعداد 4 ہوتی ہے-
|
|
اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر ہمارے ہاں چھت کے پنکھوں کے پَر 3 اور
امریکی و یورپی برقی پنکھوں کے پَر 4 کیوں ہوتے ہیں؟ تو آئیے اس بات کا
جواب ہم آپ کو دیتے ہیں-
اصل میں ان دونوں پنکھوں کے استعمال وجوہات مختلف ہیں- 4 پَر والے پنکھے
دراصل ائیرکنڈیشنڈ کی کمرہ ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال
ہوتے ہیں- ان پنکھوں کے چاروں پَر پوری قوت سے اے سی کی ٹھنڈک کو پورے کمرے
میں پھیلا دیتے ہیں اور اسے چاروں طرف گھماتے رہتے ہیں-
|
|
دوسری جانب پاکستان 3 پرَوں والے پنکھے صرف گرمیوں میں کمرے کو ٹھنڈا کرنے
کے لیے استعمال کیجے جاتے ہیں- تین پَروں کی وجہ سے ان کی وزن ہلکا ہوتا ہے
اس لیے یہ تیزی سے گھوم کر زیادہ ہوا پیدا کرتی ہیں اور ساتھ ہی توانائی
بھی کم خرچ کرتے ہیں- |