آزادی اللہ پاک کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت ہے آزادی کی
قدر پوچھنی ہے تو پنجرے میں بیٹھے طوطے سے پوچھیے آزادی کی قدر پوچھنی ہے
تو پنجرے میں بیٹھے تیتر سے پوچھیے ازادی کی قدر پوچھنی پے تو کشمیریوں اور
فلسطینوں سے پوچھیے یا جو مسلمان انڈیا میں رہے رہے ہیں ان سے پوچھیے
پاکستان اللہ پاک کی طرف سے ایک عظیم تحفہ اور غزوہ ہند کی تکمیل کا ذریعہ
ہے پاکستان بیس کروڑ عوام کا ملک پاکستان قدرتی دولت سے مالامال ملک
پاکستان اسلام کا قلعہ پاکستان براعظم اییشاء کا ایک اہم ترین ملک پاکستان
دنیا کا ساتواں اور اسلامی ممالک میں اکلوتا ایٹمی طاقت پاکستان دنیا کا
بیترین نہری نظا م رکھنے والا ملک جسکی زمین سونا اگلتی ہے پاکستان دنیا کی
چھٹی بڑی فوج اور بہادری کے لحاظ سے دنیا کی ایک نمبر فوج رکھنے والا
پاکستان گرم پانی کی بندرہ گاہ رکھنے والا ملک پاکستان میں کسی چیز کی کمی
نہیں کمی ہے تو ایمان کی کمی ہے تو ضمیر کو جگانے کمی ہے تو وفاداری کی اگر
ان ستر سالوں میں ہمارے حکمران اور بیوروکریٹ صرف اپنی نہ سوچتے تو آج
ہمارا وطن کہاں سے کہاں ہوتا اگر ہمارے ملک کو ایمانداری سے چلایا جاتا تو
آج ہم ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ معاشی طاقت بھی ہوتے اب اللہ پاک کا شکر ہے
کہ ہم ایک ازاد ریاست کے شہری ہیں اب ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ بڑا ہے
یا چھوٹا جوان ہے یا بوڑھا ماں ہے یا بہن سب جوش و جذبے جشن منایں سب
ہاتھوں میں ہاتھ دیکر جشن منایں اور دنیا کو بتا دیں کہ ہم سب ایک ہیں ہم
سب پاکستان ہیں یااللہ پاک ہمارے ملک کو تا قیامت قایم رکھنا اور ہمارا سبز
ھلالی پرچم قیامت تک لہراتا رہے امین پاکستان زندہ باد |