عربی بول چال سیشن نمبر: 1

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ

محترم ساتھیو، آپ کو اس ہفتہ وار عربی بول چال کے اس کورس میں ویلکم کرتا ہوں۔ اللہ آپ کے لیے اور میرے لیے اس سیکھنے میں آسانی پیدا فرمائے، آمین۔ عربی زبان بالکل مشکل نہیں ہے، فرق صرف یہ ہے کہ اس کو دلجمعی سے سیکھا جائے۔ اسکے اٹھائس یا انتیس حروف ہیں جن میں سے سترہ کے قریب حروف وہ ہیں جن کا مخرج یا بولنے کا انداز جدا ہے۔ باقی کا انداز اردو کے قریب ہی ہے۔

مثال کے طور پر ث، س اور ص ( thaa, seen, thaad)۔ اس میں ث کو زبان کی نوک سے ہلکہ سہ بولیں گے۔ س کو پتلا مگر سیٹی کی کیفیت کی مانند اور ص کو پر یعنی ذرا موٹا۔ اسی طرح ق، ع اور ح ( qaaf, aiyn, haah) یہ الفاظ گلے کے درمیان بیچ سے نکالے جاتے ہیں۔ اور یہ ان کا مخرج ہے۔ وغیرہ۔ یعنی اسی طرح مختلف الفاظ کا مخرج یا نکالنے کا انداز اور جگہیں جدا ہیں۔

ایک بات آپ کے لیے بہتر ہوگی اگر آپ ایک رجسٹر منٹین کریں اور ایک چھوٹی ڈائری جس میں خاص نقاط لکھ کر دہرانے کے لیے اپنے پاس رکھیں۔ اس رجسٹر میں وہ الفاظ لکھیں جو یہاں سکھائے جائیں۔

اسی طرح ان الفاظ کو بار بار دہرانے اور بولنے سے ہی آپکو یہ یاد ہوں گے۔ اور یہ کورس سعودی عرب کی جامعہ اسلامیہ میں بھی کرایا جاتا ہے۔ یعنی یہ کوئ جدا انداز میں سیکھنا نہیں بلکہ اس کو مشہور جامعات میں سکھایا جاتا ہے

سب سے پہلا لفظ ہے:
ھذا (haaza)۔
یہ۔ This

ما ھذا(Maa haaza)۔
یہ کیا ہے۔ What is this.

ھذا بیت (Haaza baytunn)۔
یہ ایک گھر ہے۔ This is a House

ھذا مسجد (Haaza masjidunn)۔
یہ ایک مسجد ہے ۔ This is a Masjid

ھذا باب (Haaza baabunn)۔
یہ ایک دروازہ ہے ۔ This is a Door

ھذا کتاب (haaza kitaabunn)۔
یہ ایک کتاب ہے ۔ This is a Book

ھذا قلم ( Haaza qalamunn)۔
یہ ایک قلم ہے ۔ This is a Pen

ھذا مفتاح (Haaza miftaahunn)۔
یہ ایک چابی ہے ۔ This is a Key

ھذا سریر (Haaza sareerunn)۔
یہ ایک بیڈ ہے ۔ This is a Bed

اگلا لفظ ہے جب آپ نے سوال پوچھنا ہو تو آپ ھل (hall) یا ا (aa) لگاتے ہیں۔ یعنی ایسا الف جس کے اوپر حمزہ یا زبر کی حرکت ہو۔

کتاب ۔ (kitaabunn)

سوال ہے کیا یہ ایک بیڈ ہے؟ Is this a bed?
ھل ھذا سریر(hall haaza sereerunn)
یا دوسری صورت میں أھذا سریر
(aa haaza sareerunn)

اسکا جواب ہے:
نہیں، یہ کتاب ہے No, this is a book
لا، ھذا کتاب ۔ (kitaabunn) ۔

کرسی ۔ (kursiyyunn)

سوال ہے کیا یہ ایک قلم ہے؟۔ Is this a Pen
ھل ھذا قلم (qalamunn)؟

نہیں، یہ ایک کرسی ہے
لا، ھذا کرسی (kursiyyunn) No, this is a chair

محترم ساتھیو، مجھے امید ہے کہ آج کے اس سیشن کو آپ بار بار دھرائیں گے۔ ان شاء اللہ آپ ایک چھوٹی ڈائری ضرور رکھیں جس میں خاص الفاظ کو لکھ کر جیب میں رکھ لیں اور جب موقع ملے تو دہراتے رہیں۔ ان شاء اللہ اس سلسلہ کے اگلے جملے اگلے اتوار کو سینڈ کروں گا۔ اللہ آپ کے لیے اس سیکھنے کے عمل کو آسان فرمائے، آمین۔ اور مجھے ہمت عطاء فرمائے کے ہر ہفتہ میں ایک دفعہ میں اسکو بھیجتا رہوں، ان شاء اللہ۔

یہ مت سمجھیں کہ یہ تو چند جملے ہیں۔ ہمیشہ سست رفتاری اور متواتر سیکھنے سے انسان زیادہ سیکھتا ہے۔ اگر ایک ہی سیشن میں، پچاس جملے بھیجیں جائیں تو اس سے آگے دوڑ اور پیچھے چھوڑ کا رجہان ہو جاتا ہے، اور انسان بہت کم سیکھتا ہے، اللہ عزوجل نے بھی اپنا دین رفتہ رفتہ نازل فرمایا۔ اس لیے میں سست روی مگر ان شاء اللہ متواتر جملے بھیجوں گا تاکہ آپ اس کو سیکھتے چلے جائیں۔

اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب میں زیادہ سے زیادہ عربی سیکھنے کے رجہان کو پروان چڑھائیں، جزاکم اللہ خیرا -

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 448862 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.