مسلم لیگ ن کا راولپنڈی میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ

مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کر تے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ضلع راولپنڈی ن لیگ کے چاہنے والوں کا علاقہ ہے اس سلسلہ میں سب سے اہم کردار سینیٹر چوہدری تنویر خان نے ادا کیا ہے جن کی خصوصی کاوشو ں سے سابق وزیر اعظم کو انتہائی گرم جوشی اور پر تپاک طریقہ سے راولپنڈی شہر سے لاہور تک کے لیے روانہ کیا گیا مسلم لیگی ہائی کمان نے نواز شریف کی رخصتی اور استقبال کے لیے راولپنڈی کے گردونواح سے بھی کارکنوں کو بھی بلا لیا تھا جبکہ اس سلسلہ میں بہت سے سرکاری محکموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا تھا سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بہت بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی فیض آباد سے روات تک روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت جھنڈے اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے نواز شریف کے حامی صبح سویرے ہی مری روڈ کے دونوں اطراف جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی روڈ کی دونوں اطراف میں ان کے چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ان کو نہایت ہی پرتپاک طریقے سے استقبال کے بعد رخصت کیا مسلم لیگ ن نے راولپنڈی میں آج تک جتنے بھی جلسے جلوس اور مظاہرے کیے ہیں ان میں سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا استقبال سب سے بڑا پروگرام یا مظاہرہ ثابت ہوا اور یہ سب یہاں کے لوکل عہدیداروں کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس تمام عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے راولپنڈی کی قیادت سابق وزیر اعظم کے ساتھ لاہور تک موجود رہی ہے اس تمام عمل میں ن لیگی قیادت بہت متحر ک دکھائی دی ہے جبکہ دوسری تمام سیاسی پارٹیاں بلخصوص پی ٹی آئی نے بلکل خاموشی اختیارکیے رکھی اور کہیں بھی ان کے کارکن اور وکرز نواز مخالف ریلیاں اور مظاہر ے نہیں کر سکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جی بھر کے اپنے قائد کا استقبا ل کیا اور ان سے اپنی عقیدت کا بھر پور اظہار کیا ہے جس طرح پورے راولپنڈی سے لیگی قائدین نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے بلکل اسی طرح راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 5کے ایم پی اے قمرالسلام راجہ نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنے قائد کے استقبال کے لیے روات کے مقام پر اپنے کارکنوں کو جمع کیا اور لیگی قائدین کو یہ احساس دلایا کہ پی پی 5میں بھی ان کے چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے اس سلسلے میں انہوں نے 9اگست کو چوک پنڈوڑی کے مقام پر ایک کیمپ لگایا جس میں حلقہ بھر سے اپنے ووٹر ز اور سپورٹرز کو اکھٹے کیا بہت ہی بہتر ہوتا کہ قمرا لسلام راجہ اس کیمپ سے چندروز قبل اگر حلقہ کی تمام یونین کونسلزکے چیئرمینوں کے ساتھ ایک میٹنگ کا ایک اہتمام کر لیتے تو مزید بہتری لائی جاسکتی تھی بہت سارے چیئرمینوں نے اس سلسلہ میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی ہے بہر حل قمرالسلام راجہ نے مسلسل ایک ہفتہ دن رات محنت کی اور کارکنوں کو اکھٹا کیااور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی اور روات میں ان کے استقبال کے لیے ریلی نکالی انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کارکنوں کو پورا دن متحرک کیے رکھا ریلی کی قیادت میں چوک پنڈوڑی سے روانہ ہوئی جب ریلی روات کے مقام پر پہنچی تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ریلی کے ساتھ موجود تھی لیکن جب نواز شریف کے پروگرام میں تاخیر نظر ائی تو کارکن آہستہ آہستہ منتشر ہونا شروع ہوگئے اور بعد میں پتہ چلا کہ آج ان کا قافلہ راولپنڈی میں چوہدری تنویر خان کی رہائش گاہ پر ہی قیام کرے گاتو کارکنوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا دوسرے دن پھر سلسلہ وہیں سے شروع ہوا نواز شریف کچہری چوک پہنچے تو ایک بہت بڑا ہجوم انہیں راولپنڈی سے رخصت کرنے کے لیے چوک میں موجود تھا ہر طرف ملی نغموں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں لیکن نہ جانے نواز شریف کے قافلے کو کیاہو گیا تھا کہ گاڑیوں نے ایسی سپیڈ پکڑی کہ میاں صاحب کو پتہ ہی نہ چلا کہ وہ کب سواں سے گزرتے ہوئے روات بھی کراس کرگئے روات میں چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر محمود کی طر ف سے استقبالیہ کیمپ بھی لگایا گیا تھا جہاں پر ان کی طر ف سے مہمانوں کی خاطر توضع بھی کی گئی جس طرح چوہدری اظہر کی طرف سے استقبالیہ کیمپ میں موجود لوگوں کی خدمت کی گئی اس کی مثال قمرالسلام راجہ کے علاوہ کہیں بھی دیکھنے کو نہ ملی ہے بہرحال روات میں ایم پی اے حلقہ پی پی 5قمرالسلام راجہ ، ایم پی اے حلقہ پی پی 2راجہ محمد علی چیئرمین یوسی روات چوہدری اظہر محمود ، چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی ، چییرمین یوسی گف راجہ فیصل منور و دیگر چیئرمینوں نے ہاتھ ہلا کر نواز شریف اور ان کے قافلے کا استقبال کیا لیکن قافلے میں شامل گاڑیاں اس برق رفتاری کے ساتھ روات سے گزریں کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے بلکہ یوں بھی ہوا کہ قافلے میں شامل گاڑیوں کی رفتار مندرہ اور گوجر خان میں بھی کم نہ ہوئی البتہ سوہاوہ اور دینہ کے لوگوں نے بڑی مشکل سے سپیڈ کم کروائی بہر حال روات کی طر ف واپس آتے ہیں جہاں پر سابق وزیر اعظم کااستقبال جس طرح ہونا چاہیے تھا وہ نہ وہ نہ ہوسکا ہے روات کا علاقہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حلقہ کے ساتھ منسلک ہے اور یہ توقع کی جارہی تھی کہ یہاں پر چوہدری نثارعلی خان کا استقبال کریں گے لیکن ان کی طر ف سے کوئی بھی اقدام دیکھنے کو نہ ملا حالانکہ ایک ہفتہ قبل چوہدری نثارعلی خان نے روات میں ہی ایک بہت بڑا جلسہ عام کیا تھا لیکن نواز شریف کے دورہ کے موقع پر ان کی غیر موجودگی سمجھ سے بالا تر ہے اور اسی وجہ سے روات میں زیادہ لوگ بھی اکھٹے نہ ہوسکے ہیں او اسی وجہ سے نواز شریف نے بھی روات والوں کی طرف کو ئی خاص دھیان نہ دیا ہے ۔ ویسے تو ریلیوں جلسے جلوسوں کا سلسلہ تو 27جولائی سے ہی جاری ہے یہاں پر اہم بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف پنجاب ہاؤس میں قیام کرنے کے بجائے چوہدری تنویر خان کی رہائش گاہ پر رہے جہاں پر چوہدری تنویر خان کی طرف سے تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بہترین انتظام موجود تھا حلقہ پی پی 5کے لیے انتہائی اہم خبر یہ ہے کہ چوہدری تنویر خان کی رہائش گاہ پر سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی نے بھی خصوصی ملاقات کی جبکہ محمود شوکت بھٹی پنجاب ہاؤس سے لیکر راولپنڈی بھر میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ رہے اور رات قیام بھی چوہدری تنویر خان کے گھر میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ کیا محمود شوکت بھٹی جو ایک لمبے عرصے سے سیاسی خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بنتے ہی دوبارہ سیاسی میدان میں متحرک ہوگئے ہیں اور سیاسی حلقوں میں یہ بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ان کو مشیر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لگایا جارہا ہے جس سے حلقہ میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور نظریاتی مسلم لیگیوں میں مسرت پائی جارہی ہے ۔
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144592 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.