آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے

(Attique Ur Rehman, )

آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے ۔اور اسلامی تعلیمات میں بنیادی حکم دیا گیا ہے کہ ہر انسان کی جان مال،عزت آبرو،عقل و نسل اور مذہب کا تحفظ فراہم کیا گیاہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں امیر و غریب،کالے اور گورے کی تفریق ختم کردی گئی۔بنی نوع انسان کو مرد و عورت سے پیدا کیا گیا اور انہیں گروہوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ایک دوسرے کو جان پہچان سکیں،اﷲ کے ہاں عزت والا صرف پرہیز گار ہو۔عدل و انصاف کا ایسا پھریرا بلند کیا گیا کہ نبی اکرمؐ نے فرمایا کہ جو جرم کریگا اس پر حد نافذ کردی جائیگی خواہ وہ فاطمہ بنت محمدؓ ہی کیوں نہ ہواور اسی طرح آپؐ نے مسلمانوں کو ہدایت اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ و ظالم ہو یا مظلوم اور ظالم کی مدد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ظل سے روک دیا جائے۔سیدنا عمرفاروقؓ نے اپنے ایک والی کو یہ کہہ کر سرزنش کی کہ آپ نے کب سے انسانوں کو اپنا غلام سمجھ لیاہے جبکہ ان کی ماؤں نے انہیں آزاد جنا ہے۔پاکستان کے 70واں یوم آزادی کے موقع پر ضرورت ہے کہ اسلامی تعلیمات پر صمیم قلب کے ساتھ عمل کیا جائے اور ملک کے ہرہر شہری کو انسانی اور اسلامی بنیادوں پر ملنے والی آزادی اظہار،آزادی مذہب و دین،جان مال و عزت اور آبرو اور عقل و نسل کی حفاظت یقینی بنایاجائے۔اور ملک میں آئین و قانون کی بلادستی بلاتفریق رنگ و نسل اور قوم کے قائم کی جائے ۔تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ملک کے مقتدر ادارے باہم الفت و محبت کا رشتہ استوار کرکے ملک و ملت کا نام روشن کرکے بلند کرنے کی سعی کریں۔دعا اﷲ تعالیٰ ملک و ملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت فرمائے۔آمین

Comments Print Article Print
 PREVIOUS
NEXT 
About the Author: atiq ur rehman

Read More Articles by atiq ur rehman: 120 Articles with 70555 views »
BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More
16 Aug, 2017 Views: 244

Comments

آپ کی رائے