فری ناز خان (کراچی)
صحت مند اور تندرست نظر آنا بظاہر تو ہماری خوبصورتی کو ظاہر کرتی ہے۔ مگر
اس سے یہ بات بالکل بھی ظاہر نہیں ہوتی کہ ہمارہ دل بھی اتنا ہی خوبصورت
اور تندرست ہے جتنا کہ ہم ظاہری نظر آرہے ہیں۔ ہماری روزمرہ ذندگی کے کچھ
معمولات ایسے بھی ہیں کہ جنہیں ہم جانے انجانے درگزر کر دیتے ہیں مگر وہ
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے دل پر اس قدر اثرانداز ہوتے ہیں ۔وہ ہماری
زندگی کے لئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں اور کبھی کبھی یہ ہمارے لئے جان لیوہ
بھی ۔ہم اس کا اندازہ اپنے روزمرہ کے مصروفیات سے لگا سکتے ہیں۔
جب ہم پیدل سفر کرتے ہیں یا سیڑھیوں سے آنا جانا کرتے ہیں تو معمول کے خلاف
سانس کا زیادہ پھولنا یا پیدل سفر کرنے یا مستقل کسی کام کے سلسلے میں کھڑے
رہنے یا گھریلوں کام کاج کی وجہ سے پیروں میں سوجن کا آنا دل کے امراض کی
نشاندہی کرتا ہے۔ ضروری نہیں کہ سینے میں درد ہی ہارٹ اٹیک کا سبب ہو۔
مسوڑھوں، جبڑوں اور گردن میں مستقل درد بھی کبھی کبھی ہارٹ اٹیک کا سبب
بنتے ہیں۔ اسی طرح سینے میں جلن اور تیزابیت میں ہم اکثر اوقات یہ ہی
سمجھتے رہ جاتے ہیں کہ یہ جلن اور تیزابیت ہمارے معدہ کی خرابی کا باعث ہے
مگر بعض اوقات ہماری یہ سوچ بھی غلط ثا بت ہوسکتی ہے ۔
سوتے ہوئے نیند میں دشواری یا رک کر سانس کا آنا بھی دل کے امراض کا باعث
ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مستقل کھانسی بھی دل کی صحت مندی کو ظاہر نہیں
کرتی۔ اس طرح یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی کچھ باتیں جو کہ ہم روزمرہ کے
معمولات میں درگزر کرنے کے بجائے ان کا نوٹس لیں۔ یہ تمام باتیں ہمارے دل
کے لئے نہایت ہی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اور ان علامات اور وجوہات کو
مستقل نظرانداز اور درگزر کرنے سے ہم ہارٹ اٹیک سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ اگر ان علامات میں سے
کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر معالج سے مشورہ کریں کیونکہ جب دل
صحت مند ہوگا تو آپ بھی صحت مندہوں گے۔
|