بول چال اور تعرف کے جملے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ


تعرف میں سب سے پہلے سلام اور اسکا جواب ہے اسکے بعد:

اِسْمیِ زعیم (ismi zaeem).
میرا نام زعیم ہے۔ (آپ یہاں پر اپنا نام درج کریں اوراس کی مشق کریں)
My name is Zaeem

(پہلے درجہ میں یاد رکھیں یہ مَا اِسْمُ کَ ہے لیکن چونکہ عربی اصول سے م اور س مل رہا ہے اسلیے یہ مَا اِسْمُکَ یعنی مَسْمُکَ بن گیا)

مَا اسْمُکَ (masmuka).
تمہارا کیا نام ہے؟
What is your name

مِنْ اَیْنَ اَنْتَ؟ (min ayna anta).
آپ کہاں سے ہیں؟
Where are you from

اَنَا مِنْ بَاکِسْتَانْ (Anaa min bakistan).
میں پاکستان سے ہوں۔
I am from Pakistan

اب جوابا وہ بندہ اس سے پوچھے آپ کہاں سے ہیں تو وہ کہے گا۔

وَاَنْتَ مِنَ اَیْنَ؟ (wa anta min ayna)
اور آپ کہاں سے ہیں؟

یعنی بات وہی ہے ایک جملے کو ایک سے زیادہ طریقوں سے بولا جاسکتا ہے

اگلا سوال ہے:

اَیْنَ تَشْتَغِلْ ۔ (ayna tash-taghil).
آپ کہاں کام کرتے ہیں؟
Where do you work

اَشْتَغِلْ فِی الْمَدْرَسَۃِ (ashtaghil fil madrasah).
میں ایک سکول میں کام کرتا ہوں۔
I work in a school
یا
اَشَتَغِلْ فِی المَکْتَبِ (ashtaghil fil maktab).
میں کمپنی میں کام کرتا ہوں۔
I work in a Company
یا
اَشَتَغِلْ فِی المَرْكَزِ (ashtaghil fil markaz)
میں مرکز/ادارے میں کام کرتا ہوں۔
I work in an institution/center.

مَا ذَا تَشْتَغِلْ (maa zaa tashtaghil).
آپ کیا کام کرتے ہیں ۔
What do you work
یا
What is your work


اَنَا مُدَرَّسٌ (mudarrisun).
میں ایک استاذ ہوں۔
I am a teacher

یا

اَنَا طَالِبٌ (anaa taalibunn)
میں ایک طالب علم ہوں
I am a student

اَنَا مُھَنْدِسٌ (muhandisun).
میں ایک انجنیر ہوں۔
I am an engineer

یا

اَنَا مُحَاسِبٌ (muhasibun).
میں ایک اکاونٹنٹ ہوں۔
I am an accountant

یا

اَنَا مُشْرِفٌ (anaa mushrifunn)
میں ایک سپروائزر ہوں
I am a supervisor


نوٹ: الفاظ پر زبر، زیر یا پیش یا کسی بھی حرکت کو صحیح سمجھنے کے لیے بریکٹ میں لکھے گیے رومن الفاظ کو ضرور دیکھیں۔



محترم ساتھیو، آج کا سیشن اگر چہ مشکل تو نہیں مگر اس کو لکھنا اور پریکٹس کرنا، اور کم از کم ہفتہ میں تین دفعہ دھرانہ بہت ضروری ہے۔ مجھے امید ہے آپ اس کی مراجعت یعنی مشق جاری رکھیں گے۔ اللہ اس میں آپ کے لیے اور میرے لیے آسانی اور برکت فرمائے۔ میں ان شاء اللہ، اسکے پریکٹس کے سوالات دو تین دن بعد اس سیشن کے نیچے اپ لوڈ کر دوں گا۔ جسے آپ اپنی یاداشات سے پریکٹس کے طور پر زبانی حل کریں یا جواب میں بھیج بھی سکتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اس سیکھنے کے مرحلہ میں اپنے گھر کے تمام لوگوں خاص کر بچوں اور ٹین ایجرز کو سریسلی ضرور شامل رکھیں۔

محترم قارئین، یقین مانیں، اگر آپ میں سیکھنے کا جنون ہوا تو آپ ضرر عربی سیکھنے کی طرف پیش قدمی کریں گے، ان شاء اللہ۔۔ لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ آپ کی پالیسی آگے دوڑ پیچھے چھوڑ نہ ہو۔ جزاکم اللہ خیرا

 

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 410647 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.