بے بنیاد الزامات پر خاموشی کیسی؟

پاکستان ایک آزاد ملک ہے اس پر کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

پاکستانی حکمرا نوں کو ناجانے کس بات کی پریشانی لاحق ہے ، وہ سرزمین جس نے ہمیں پہچان دی، جس پر اس پاک وطن کا بچہ بچہ جان نچھاور کرنے کو تیار پہلی صف میں نظر آتا ہے، وہیں ہمارے حکمرانوں کی پاکستان پر امریکی الزامات پر اتنی خاموشی تعجب کی بات ہے۔

وہ امریکہ جس نے ویتنام میں منہ کی کھائی ، پھر افغانستان میں کئی سالوں سے اپنے فوج کا قبرستان بنا رہا ہے اس کے باوجود اپنی ناکامیوں کا ملبا پاکستان پر ڈال کردامن صاف کرتا نظر آرہا ہے۔ اس تمام ترصورتحال میں ہمارے حکمرانوں کا تین دن بعد امریکی صدر کو جواب جبکہ چین اور روس کا پاکستان کے حق میں بیان ،پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ بے شمار قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس بات سے انکار نہیں کے انٹرنیشنل رلیشنز میں ممالک ہمیشہ اپنا فائدہ دیکھ کر ہاتھ بڑہاتے ہیں ، مگرہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں، جس ملک میں پیدا ہوئے اسی سے بے وفائی کر کے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا لالچ دے کر ووٹ تو حاصل کرلیتے ہیں مگر آخرت میں اللہ کو کیا حساب دیں گئے ۔

ہسپتالوں میں جہاں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہو اور مریض ہسپتال کے باہر ہی دم توڑ دیں، اور اس ملک کے حکمرانوں کی کمر میں بھی درد ہو تو وہ برطاینہ چیک اپ کے لیے روانہ ہوں تو کیا یہ کھلاتضاد نہیں ۔ ملک میں بہترین یونیورسٹیز تو بنواتے ہیں ،مگر اپنے بچوں کو ملک سے باہر تعلیم حاصل کرنے بہجتے ہیں، یہی وجہ ہے کے ہمارے ملک کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیز دنیا کی ٹاپ ٹوہینٹرڈ یونیورسٹیز میں بھی اس سال جگہ نہ بناسکیں۔

ملک کو بہتر سے بہتر بنانا حکمرانوں سمیت عوام کی بھی زمہ داری ہے، مگر حکمرانوں پر اعتماد اسی صورت برقرار رہ سکتا ہے جب ہمارے حکمران وطن کے د فاع میں کسی قسم کے دباؤ کے بغیر ملک دشمن عناصر کو مو توڑ جواب دیں اور ملک کا قانون عوام اور حکمرانوں کوایک نظرسے دیکھے۔
 

Sharjeel Rajput
About the Author: Sharjeel Rajput Read More Articles by Sharjeel Rajput: 3 Articles with 2100 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.