برما کی کل آبادی 75لاکھ کے لگ بھگ ہے جس میں سے مسلم
آبادی تقریبا 0.7%ہے،یہاں پرزیادہ ترتعدادبدھشٹ فرقے سے تعلق رکھنے والے
افرادکی ہے،یہ زمین ہیرے اگلنے میں ماہرہے اسی وجہ سے یہاں کی حکومت نے ملک
کو ہمیشہ غیرملکی میڈیا سے دوررکھا،باہری دنیا سے اس ملک کا ربطہ صرف ضرورت
کی حدتک ہے،مہنگائی حدسے زیادہ ہے اور امراء انتہائی بے حس اور سخت
گیرہیں،پوری دنیا کا غیرملکی میڈیا اس وقت پرجوش ہوا جب مسلمانوں کی ایک بس
کوروک کراس میں سے 11افرادکو بے دردی سے شہیدکردیا گیااور حکومت اس واقعے
اور تشددکو ہوا دیتی رہی ،یہ بس برما کے دارالحکومت رنگون سے تبلیغی سفرکے
سلسلے میں جارہی تھی،اور تشددکا یہ سلسلہ یہی ختم نہیں ہوا،اس کے بعدسے
تومسلمانوں کے قتل عام کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا ہے،ہرروزبے
انتہا مسلمان قتل کئے جارہے ہیں،برمی افواج اور بدھ مت کے شدت پسندوں سے
تنگ آکر بنگلا دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم
اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف عینی شاہدین
نے کیا ہے۔دیگر ذرائع کے مطابق برما کی سرکاری افواج اوردیگر فورسز کی جانب
سے مشرقی ریاست راکھین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے جہاں نہتے اور بے
بس مسلمان ملک کی ایک اقلیت میں شمار ہوتے ہیں۔ راکھین کی سرحد بنگلہ دیش
سے ملتی ہے اور ظلم و ستم سے تنگ آکر اب تک 60 ہزار سے زائد افراد بنگلہ
دیش کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب روہنگیا مسلمانوں نے ریاستی جبر کے
خلاف مزاحمت بھی شروع کردی ہے اور برمی افواج نے ایسے 400 مزاحمت کار ہلاک
کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن درحقیقت مرنے والوں میں عام شہریوں اور بچوں کی
بڑی تعداد شامل ہے۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق برمی افواج کے
تشدد اور ظلم سے بچنے والے افراد نے ہولناک داستانیں بیان کی ہیں۔ 41 سالہ
عبدالرحمان نے بتایا کہ اس کے گاؤن چوٹ پیون پر پانچ گھنٹے تک مسلسل حملہ
کیا گیا۔ روہنگیا مردوں کو گھیر کر ایک جھونپڑی میں لے جایا گیا اور انہیں
دائرے میں بٹھا کر آگ لگائی گئی جس میں عبدالرحمان کا بھائی بھی مارا
گیا۔عبدالرحمان نے ایک ہولناک واقعہ بتایا کہ میرے دو بھتیجوں جن کی عمریں
چھ اور نو برس تھیں، ان کے سر کاٹے گئے اور میری سالی کو گولی ماردی گئی۔
ہم نے بہت سی جلی، کٹی اور سوختہ لاشیں دیکھی گئیں جنہیں بے دردی سے مارا
گیا تھا۔
27 سالہ سلطان احمد نے بتایا کہ بعض لوگوں کے سرقلم کردئیے گئے اور انہیں
بے دردی سے کاٹا گیا اور میں اپنے گھرمیں چھپا تھا۔ اس کی اطلاع پاتے ہی
مکان کے عقب سے فرار ہوگیا۔ دیگر گاؤں میں بھی گلے کاٹنے اور ذبح کرنے کے
واقعات نوٹ کئے گئے ہیں۔ان تمام واقعات کو ایک غیرسرکاری تنظیم فورٹیفائی
رائٹس نے بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ تصاویر سے عیاں ہے کہ ایک علاقے
میں کم ازکم 700 گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا ہے جس کے بعد لوگ نقل مکانی پر
مجبور ہوئے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے سربراہ فِل رابرٹسن نے کہا کہ
سیٹلائٹ تصاویر سے مسلم آبادی کی تباہی ظاہر ہے جو خود ہماری توقعات سے بھی
بڑھ کر ہے۔ اب تک ہم نے 17 ایسے مقامات دریافت کئے ہیں جہاں آگ لگائی گئی
ہے لیکن ضرورت ہے کہ فوری طور پر وہاں لوگوں کو بھیج کر صورتحال کا جائزہ
لیا جائے۔واضح رہے کہ آج سے ایک سال قبل دنیا بھر کے کئی نوبیل انعام یافتہ
افراد اور ممتازشخصیات نے ایک کھلے خط کے تحت اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں
سے روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کی اپیل کی تھی۔ ہفتے کے روز برطانوی
وزیرِخارجہ بورس جانسن نے آنگ سان سوچی سے کہا ہے کہ وہ اس المیے کے خاتمے
میں اپنا کردار ادا کریں۔ دوسری جانب اسلامی ممالک میں ترکی پیش پیش ہے اور
ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے بنگلہ دیش سے درخواست کی ہے کہ وہ
اپنی سرحدیں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے کھول دے اور اس کے اخراجات ترک
حکومت ادا کرے گی۔واضح رہے کہ 25 اگست کو راکھین میں روہنگیا سالویشن آرمی
نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد برمی افواج کے ظلم میں مزید شدت
آگئی ہے اور اب وہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔روہنگیا مسلمانوں کا
المیہ عشروں پرانا ہے اور گزشتہ کئی برس میں یہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے
جبکہ ان کے ساتھ بدھ مذہب افراد کا ظلم اور امتیاز عروج پر ہے اور انہیں
بنگالی کہہ کر بنگلہ دیش جانے کو کہا جاتا ہے لیکن بنگلہ دیش انہیں قبول
کرنے سے انکار کرتا ہے۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب ایردوان نے روہنگیا
مسلمانوں پر مظالم کونسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ جمہوریت کے نقاب میں اس نسل کشی پر خاموش رہنے والا ہر شخص اس قتل عام
میں برابر کا شریک ہے۔
|