آج یوم دفاع ہے آؤ اسٹیٹس اپڈیٹ کریں

چھ ستمبر کو صرف تصویریں لگانے سے یا اسٹیٹس شیر کرنے سے ہماری ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے ؟؟

آج یوم دفاع ہے ہم نے سوچا بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیا جایئں سب اپنی فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر میجر عزیز بھٹی اور ١٩٦٥ کی جنگ کے شہدا کی تصویریں لگا رہے ہیں تو کیا ہم بھی یہی کریں ؟؟؟ چھ ستمبر کو صرف تصویریں لگانے سے یا اسٹیٹس شیر کرنے سے ہماری ذمہ داری پوری ہوجاتی ہے ؟؟
کیا ہمنے کبھی سوچا ہے کے جن شہداؤں کی تصویریں ہم لگا رہے ہیں کیا انہوں نے جس عزم و ہمت سے اپنی جانوں کے نذرانے صرف اسلیے دیا تھے کے ہم صرف چھ ستمبر کو انکی تصویریں لگا کر یوم دفاع مناے اور سال کے باقی تین سو چونسٹھ دن اسی انڈین فلموں اور ڈراموں کوفروغ دے رہے ہوتے ہیں جن انڈیا والو نے قدم قدم پاکستانیوں کو دھوکہ دیا ہے چاہے وہ آزادی سے پہلے ہو یا آزادی کے بعد ، چاہے وہ کشمیر کا معاملہ ہو یا مشرقی پاکستان، چے وہ سرحدی ہودود کی خلاف ورزی ہو بھارت نے ہر قدم پاکستان کو نقصان پوھنچایا ہے. مگر افسوس ہے کے ہماری نوجوان نسل اس بات سے نہ آشنا ہے، ان کے لیا یوم دفاع صرف ایک اسٹیٹس اور ایک تصویر لگانے کی حد تک محدود ہے -

یوم دفاع کا اصل مقصد ان شہدا کی قربانی کو روز یاد کرنا ہے اور یہ سمجھنا ہے کے جس طرح عظیم شہداؤں نے وطن کے دفاع کے لیے بلا دریغ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسی طرح ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنی ہوگی اور وہ ہم صرف تصویریں لگا کر نہیں بلکے ہر سطح پر اپنے ملک کا دفاع کرنا ہوگا چاہے وو معاشی ہو یا معاشرتی ہو-

آئیں آج ہم مل کر یہ عہد کرتیں ہیں کے ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے اور اپنے شہدا کی قربانی کو رائیگا نہیں جانے دینگے -

 

Haseeb Ur Rehman
About the Author: Haseeb Ur Rehman Read More Articles by Haseeb Ur Rehman: 2 Articles with 2602 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.