ہنسنا منع ہے

سولہ سال پڑھتے رہے کتابوں کو
اب بھی ہے ہر سو اندھیرا
علم کی شمع بولتی ہے
دہر فٹے منہ تیرا

آج ہم نے سچی تہیہ کررکھا ہے کہ آج کچھ بھی ایسا نہ لکھیں گےکہ جس سے ہنسی آئے،،،یعنی،،
آج ہم بہت سنجیدہ ہیں،،،اب دیکھیے اس بات کا فیصلہ آپ پڑھنے والوں نے کرنا ہے کہ ہم کس حد تک،،،
کامیاب ہوئے،،،آج ہم اپنی لائف میں ان سوالوں کے جواب تحریر کریں گے،،،جولوگوں نے ہم سے یا،،،
ہم نے ان سے پوچھے تھے،،،جہاں تک ہماری یاداشت ہوگی ہم فرفر لکھتے جائیں گے،،،
اس میں ڈیٹ کوئی بھی ہوسکتی ہے،،،ہم نے مسٹر ہسبنڈ سےپوچھا‘‘،کونسی لائف اچھی ہے؟؟،،،
شادی سےپہلے والی یا بعد والی؟؟،،،اس نے غمناک نگاہوں سے ہمیں دیکھا،،،پھرلیفٹ،رائٹ دیکھا،،،
کہ کوئی سن تو نہیں رہا،،،پھر اک لمبی سی آہ بھری،،،بولا یوں سمجھ لو،،،اس قدر بے عزتی ہوتی ہے،،،
کہ روز صبح ہوتی ہے،،شام ہوتی ہے،،،عزت یونہی تمام ہوتی ہے،،،ہم بولے‘‘یعنی شادی سےپہلے والی،
لائف اچھی تھی،،،وہ بولے‘‘،،چھین لے مجھ سے حافظہ میرا،،،
ہم نے نوکری پیشہ فرد سے پوچھا‘‘،،،کونسی لائف اچھی ہے؟؟جب سٹوڈنٹ تھے یا اب جب جاب پرہو،،،
وہ خلاؤں میں گھورنے لگ گیا،،،کچھ دیر بعد واپس حال میں آیا،،،،بولا،،،ہرسو اندھیرا،،کیاتیرا،،کیامیرا،،،
سولہ سال پڑھتے رہے کتابوں کو،،،اب بھی ہے ہرسو اندھیرا،،،علم کی شمع بولتی ہے،،دہر فٹےمنہ تیرا،،،
ہم نے جوان سے پوچھا اباچھے ہو یا جب بچے تھے،،،،اس کی آنکھوں میں چمک آکر گزر گئی،،،
جیسے غریب کے گھرسے خوشی فوراَ روانہ ہوجاتی ہے،،،ہرن کی طرح مارتا تھا چھلانگیں،،،
جانے کہاں گئی میری وہ ٹانگیں،،،کہتاتھا جو آؤ مل کر دکھ بانٹیں،،،اسی نے رلایا ساری راتیں،،،
ہم نےاک خاتون سے پوچھا کہ آپ کو کب لگا،،آپ اس وقت سب سے ذیادہ حسین ہیں،،،وہ تھوڑاساناراض ہوئیں،،
کہ ہمارے سوال میں یہ بات ثابت ہورہی تھی،،،کہ وہ اب خوبصورت نہیں ہیں،،،پھربھی،،
مسکرا کے بولی،،،ہرکوئی رکاتھما جاتا تھا،،،سبزی والا بھی آنکھ مار جاتا تھا،،،کوئی برگر،،کوئی،،
آئس کریم دلا جاتا تھا،،،،پھر وقتِ رخصت آنسو بنے ساون کی جھڑی،،،ماں تھی ساتھ کھڑی،،،
بولی نہ رو میری پھلجھڑی،،،ہم بولےکیا برسوں جس کا انتظار،،،یہ ہی نصیب تھاجس نے تھاما ہے ہاتھ،،،
رنگ ہے سیاہ سر پر نہیں بال،،،کہاں گیا وہ جوانِ اقبال،،،یہ بندہ ہے یہ کوئی ہے وبال۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193526 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.