چائنہ کی جدید اور سستی کاریں

پاکستان میں ہر سال کاریں مہنگی ہونے کے باوجود ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔دنیا کے تمام ممالک میں کاریں پاکستان کی نسبت سستی ہیں لیکن ہمارے یہاں ہر سال کاروں کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اور اس کے برعکس کاروں کے ماڈل میں کوئی خاص تبدیلی بھی نہیں لائی جاتی ۔کاروں کی لائٹیوں اور چھوٹی موٹی چیزوں کو بدل دیا جاتا ہے۔حال ہی میں کراچی کے آٹو شو میں جو ایکسپو سنٹر میں لگایا گیا تھا ۔اس میں چین نے بھی اپنی ایک الیکڑک کار متعارف کرائی ہے ۔جسے وہ پاکستان میں 2018 میں مارکیٹ میں لانے کا خواشمند ہے ۔یہ کاریں چین میں بڑی کامیابی سے چل رہی ہیں۔ویسے بھی اب چائنہ میں پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں کو ختم کیا جا رہا ہے اور الیکٹر ک گاڑیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے کیونکہ ان سے آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔

اس کار کے تین دروازے اور چار سیٹیں ہیں۔اس کار کے تین ماڈل آئیندہ سال پاکستان میں متعارف کروائے جائیں گے جن میں اکانوی،کمفرٹ ایبل اور لگژری شامل ہیں ان کی قیمتیں بالترتیب تین ہزار،چار ہزار اور پانچ ہزار ڈالر ہیں۔جو یقیناً پاکستان میں فروخت ہونے والی گاڑیوں سے بہت کم ہے ۔ان گاڑیوں کی فروخت اور کامیابی پاکستان میں یقینی ہے۔پٹرول کی نسبت بجلی پر چلنے والی گاڑی فی کلو میٹر ایک روپے سے بھی کم لاگت آتی ہے۔جسے عام آدمی بھی خرید سکتا ہے ۔اس طرح عام آدمی کا معیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔یہ کاریں عام گھریلو بجلی سے چارج کی جا سکیں گی۔ایک دفعہ ان کو اگر چارج کر لیا جائے گا تو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکیں گی۔یہ ان تمام فراد کے لئے بھی مفید ثابت ہوں گے جو دوردراز دفتروں میں کام کے سلسلے میں جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کا استعمال گھریلو کام کاج اور سیر و تفریح کے لئے بھی کیا جا سکے گا۔چینی کمپنی ان گاڑیوں کی پانچ سال یا اسی ہزار کلو رننگ کی میٹر وارنٹی بھی فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ بعد از فروخت ان کاروں کی مرمت اور پرزہ جات کی خریداری کے لئے بھی سروس سنٹر بنائے جائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کاروں کے آنے سے باقی کمپنیوں کی کاروں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑتا ہے ۔اگر یہ کاریں مارکیٹ میں آ جاتی ہیں تو یقیناً ان کا اثر موٹر سائیکلوں کی قیمیتوں پربھی اثر انداز ہو گا۔کیا باقی کمپنیا جن کی اجارہ داری پاکستان میں ہے وہ اس کمپنی کو پاکستان میں قبول کریں گے ۔اب یہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کو سستی کاروں کو یقینی بنائیں تاکہ ہر طبقہ کے لوگ اس سے استفادہ اٹھا سکیں اور اپنا معیار زندگی بھی بلند کر سکیں۔امید ہے کہ ان کاروں کو پاکستان میں سراہا جائے گا کیونکہ یہ نہ صرف سستی ،پائیدار اور کمفرٹ ایبل ہے بلکہ انسان ماحول دوست ہے۔اس کارکو پاکستان میں پذیرائی ضرور ملے گی اور اس کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گا کیونکہ یہ پاکستان میں بکنے والی تمام گاڑیوں سے سستی کار ہے اور اس کا خرچہ بھی بہت کم ہے۔اس لئے اس کی کامیابی یقینی ہے۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924946 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More