یوں تو دبئی اپنی بہترین تفریح گاہوں کی بدولت ایک طویل
مدت سے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہوا ہے لیکن اب اس شہر کو ایک اور نیا
اعزاز حاصل ہونے والا ہے- جی ہاں جلد ہی دبئی میں دنیا کا سب سے پہلا زیرِ
آب پرتعیش ریزورٹ تعمیر ہونے جا رہا ہے-
|
|
یہ زیرِ آب ریزورٹ دبئی کے ساحل سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے
گا- اور اس ریزورٹ کی تعمیر پر تقریباً ڈھائی ارب درہم کی لاگت آئے گی-
فلوٹنگ وینس نامی اس پرتعیش ریزورٹ کی تعمیرات کا کام رئیل اسٹیٹ
کلائنڈائنسٹ گروپ سرانجام دے گا-
|
|
اس زیرِ آب ریزورٹ میں 414 کمرے موجود ہوں گے جن میں سے 180 کمروں سے زیرِ
آب موجود سمندری حیات کا انتہائی قریب سے مشاہدہ کیا جاسکے گا- اس کے علاوہ
یہ ریزورٹ مختلف قسم کے ریسورنٹس پر بھی مشتمل ہوگا-
ریزورٹ پر رہائش اختیار کرنے والے سیاحوں کے لیے مختلف کیبن اور سوئمنگ پول
بھی بنائے جائیں گے-
|
|
اس ریزورٹ کے مقام کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے زیرِ آب چار لاکھ اسکوائر
فٹ کے رقبے پر پھیلی مرجان کی چٹانیں بھی موجود ہوں گی- نصب کی جانے والی
یہ چٹانیں سمندری حیات کی نشو و نما کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوں گی-
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پرتعیش ریزورٹ کی تعمیر کا یہ منصوبہ سال
2020 تک مکمل کر لیا جائے گا- |