قادیانی ظل و بروز کی حقیقت

ٹائیٹل کتاب

مجاہدین ختم نبوت کے لیے خوشخبری کتاب چھپ کرمارکیٹ میں آ چکی ہے کتاب کی تفصیل
👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

نام کتاب : قادیانی ظل اور بروز کی حقیقت

تالیف : عبیداللہ لطیف

تقریظات : فضیلة الشیخ مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ تعالی , اوریا مقبول جان حفظہ اللہ تعالی , محمد متین خالد حفظہ اللہ تعالی

صفحات : 144

عام قیمت : 160 روپے

ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

ڈسٹری بیوٹر: مکتبہ اسلامیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور
مکتبہ اسلامیہ بالمقابل شیل پمپ کوتوالی روڈ فیصل آباد

"قادیانی ظل و بروز کی حقیقت" کتاب کے بارے میں علماء کی رائے👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇👇

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد کئی ایک جھوٹی نبوت کے دعویدار اٹھے اور مرور زمانہ کے ساتھ ختم ہوتے چلے گئے اور ان کےچند ایک متبعین بھی ہلاکت و تباہی سے دوچار ہوتے گئے حتی کہ مرزا غلام احمد قادیانی آیا اور اس نے تاویلات باطلہ اور آرائے باردہ کے ساتھ ظلی اور بروزی نبی کی اصطلاحات ایجاد کر کے دعوی نبوت کر دیا .
ہر باطل کے مقابل اللہ تعالی کوئی نہ کوئی ھادی اور راہنما کھڑا کر دیتا ہے مرزے کے دعوے کے بعد کئی ایک علماء نے اس کی تردید تقریر و تحریر کے ساتھ ہر محاذ پر کی .
یہ لوگ اسلام کے لبادے میں مسلمانوں کو کمراہ کرنے کی پوری آب و تاب کے ساتھ سازش کرتے نظر آتے ہیں مرزا کے اسی ظلی اور بروزی دعووں کی قلعی کھولنے کے لئے محترم عبیداللہ لطیف صاحب نے بھی قلم اٹھایا ہے اللہ ان کے زور قلم میں اضافہ فرمائے آمین
فضیلة الشیخ مفتی ابوالحسن مبشر احمد ربانی حفظہ اللہ

جناب عبیداللہ لطیف کی دونوں کتابیں "مقام صحابہ اور فتنہ قادیانیت" اور "مرزاقادیانی کے دعوی باطلہ ظل اور بروز کی حقیقت" بڑے عرصے بعد رد قادیانیت کے سلسلے میں بہت بڑا کام ,زبان خوبصورت ' طرزبیاں دلنشیں اورموادتو علم کا ذخیرہ ہے عبیداللہ لطیف کا یہ کام اس جدید دور میں فتنہ قادیانیت کے بارے میں غلط معلومات کے خاتمے کا باعث بنے گا اور امت مسلمہ کو ان کی خطرناک چالوں سے آگاہ کرے گا.
اوریا مقبول جان لاہور

مجاہد ختم نبوت جناب عبیداﷲ لطیف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر ایک بہادر اور ذمہ دار سپاہی کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ یہ سعادت ہر کسی کے حصہ میں نہیں آتی بلکہ قدرت جن خوش نصیبوں پر مہربان ہوتی ہے، وہی اس سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔ یعنی یہ ’’ایں سعادت بزور بازو نیست‘‘ والا معاملہ ہے۔
قادیانیت کے خلاف جناب عبیداﷲ لطیف کی نئی کتاب ’’مرزا قادیانی کے دعوی باطلہ ظل و بروز کی حقیقت‘‘ کا مسودہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس کتاب میں انہوں نے ظل و بزور کی بنیاد پر جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا قادیانی کے دعویٰ نبوت کا قرآن و حدیث کی روشنی میں بے لاگ تجزیہ کر کے اسے بیچ چوراہے میں لاکھڑا کیا ہے۔

محمد متین خالد لاہور
 

عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 215314 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.