عربی بول چال سیشن نمبر: 5 (ذَٰلِكَ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ

محترم ساتھیو، پچھلے دو ہفتوں سے میں عربی بول چال کا نیا سیشن نہیں بھیج سکا جس کے لیے معزرت. کوئ بھی زبان جس کی مستقل مشق نہ کی جائے تو وہ بھول جاتی ہے، چاہے انگریزی ہو، اردو ہو یا عربی ہو. یاد دہانی کے لیے ہم نے اب تک مَا، مَنْ، ھٰذَا پڑھا اور اج ذَٰلِكَ کا استعمال اس سیشن میں سیکھیں گے اور اسکی مشق جاری رہے گی. اور اس میں نئے الفاظ کا استعمال جاری رہے گا، ان شاء اللہ. تاکہ ایک طرف آپ کی ویکمبلری اور الفاظ کو ذہن میں رکھنے کا ذخیرہ بڑے تو دوسری طرف آپ کو بول چال اور الفاظ کا استعمال اور جملے بنانے کا استعمال بھی آئے، ان شاء اللہ.

آج ہم ذَٰلِكَ کو سمجھنے کی کوشش کریں گے جس کا مطلب ہے"وہ".

مَا ذَٰلِكَ (Maa zaalika)
وہ کیا ہے؟
What is That

ذَٰلِكَ نَجْمٌ (Zaalika Najmunn)
وہ ستارہ ہے۔
That is a Star

ھٰذَا بَیْتٌ وَ ذَٰلِكَ مَسْجِدٌ (Haaza Baytunn wa Zaalika Masjidunn)
یہ گھر ہے اور وہ مسجد ہے۔
This is a house and that is a Masjid

ھٰذَا وَلَدٌ وَ ذَٰلِكَ رَجُلٌ (Haaza Waladunn Wa Zaalika Rajulunn)
یہ بچہ ہے اور وہ آدمی ہے۔
This is a Boy and that is a Man


بلا۔ (بلی کا نر)

اَذَٰلِكَ کَلْبٌ (Aa Zaalika Kalbunn)
کیا وہ کتا ہے۔
Is that a Dog

لَا، ذَٰلِكَ قِطٌ (Laa, Zaalika Qittunn)
نہیں، وہ ایک بلا ہے۔
No, that is a Cat (Male)


ھٰذَا حِصَانٌ وَ ذَٰلِكَ حِمَارٌ (Haaza Hisaanunn wa Zaalika Himaarunn).
.یہ ایک گھوڑا ہے اور وہ ایک گدھا ہے۔
This is a Horse and That is a Donkey

ھٰذَا سُکَّرٌ وَ ذَٰلِكَ لَبَنٌ (Haaza Sukkarunn Wa Zaalika Labanunn)
یہ چینی ہے اور وہ دودھ ہے۔
This is Sugar and That is Milk

نوٹ: یہاں پر یاد رہے کہ لبن کا مطلب دودھ ہے لیکن عرب ممالک میں لبن لسی کو کہا جاتا ہے۔ اور دودھ کو عرب ممالک میں حلیب کہا جاتا ہے. جبکہ قرآن میں اللہ نے دودھ کو لبن ہی کہا ہے، اس لیے ہم صحیح لفظ کو ہی سیکھیں گے.

جیسا کہ اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا:
وَإِنَّ لَكُمْ فِي الْأَنْعَامِ لَعِبْرَةً ۖ نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِي بُطُونِهِ مِن بَيْنِ فَرْثٍ وَدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَائِغًا لِّلشَّارِبِينَ

ترجمہ: تمہارے لیے تو چوپایوں میں بھی بڑی عبرت ہے کہ ہم تمہیں اس کے پیٹ میں جو کچھ ہے اسی میں سے گوبر اور لہو کے درمیان سے خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کے لیے سہتا پچتا ہے
(سورۃ النحل، 16 آیت: 66)


مَنْ ھٰذَا وَ مَنْ ذَٰلِكَ (Mann Haaza Wa Mann Zaalika)
یہ کون ہیں اور وہ کون ہیں.
Who is this and Who is that

ھٰذَا مُدَرِّسٌ وَ ذَٰلِكَ اِمَامٌ (Haaza Mudarrisunn Wa Zaalika Imaamunn)
.یہ استاد ہے اور وہ امام ہے۔
This is a Teacher and That is an Imaam

ھٰذَا الْقَلَمُ مَکْسُوْرٌ وَ ذَٰلِكَ الْکُرْسِیٌ مَکْسُوْرٌ (Haazal Qalamu Maksurunn Wa Zaalikal Kursiyyu Maksurunn)
.یہ پن ٹوٹا ہے اور وہ کرسی ٹوٹی ہے۔
This Pen is Broken and That Chair is Broken

محترم ساتھیو، ان شاء اللہ، آئندہ بھی اسی طرح چھوٹے چھوٹے جملے جاری رہیں گے اسلیے اس کی مشق ضرور کریں، ورنہ اس کا آپ کی زندگی میں کوئ فائدہ نہیں ہوگا۔

اللہ ہمارے دلوں کو بہترین دنیا کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، قرآن والسنۃ اور توحید اور عربی زبان کو سیکھنے کی محبت کی طرف بھی موڑے، آمین، اللھم آمین۔
 

manhaj-as-salaf
About the Author: manhaj-as-salaf Read More Articles by manhaj-as-salaf: 291 Articles with 453793 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.