مسٹر شیطان (٢)

ہم نے قہوے کا گھونٹ لیا،،،شیطان مسکرا دیا،،،پھر سے اس کا منہ ایسابن گیا،،،جیسے
کسی وزیر کی کرپشن پکڑی گئی ہو،،،
ہم نے پوچھا،،،یہ مسکراہٹ پھر ناراضگی ؟؟ وہ بولا ،،،اک تو میرا کوئی کام کبھی بھی پورا
نہیں ہو پاتا،،،میں ذرا سا خوش ہوتا ہی ہوں کہ کوئی نہ کوئی اچھا کا م ہو جاتا ہے،،،
اور مجھےپھر سے اس پر کام کرنا پڑ جاتا ہے،،،

میں بولا ،،،ابھی ایسا کیا ہوا؟؟؟

وہ بولا،،،تم نے قہوے کا گھونٹ بھرا،،بسم اللہ نہیں پڑھی،،،میں خوش ہو گیا،،،مگر اتنی ہی
دیر میں ساتھ یہ جو نمازی مسجد سے آیا ہے،،،گھونٹ سےپہلے ہی بسم اللہ پڑھ ڈالی،،،
جو خوشی مجھےتم نے دی،،،اس نے واپس لےلی،،،اک تو میں اوپر والے کی پلاننگ سے
بڑا تنگ ہوں،،،میں بولا،،،وہ کیسے؟؟

میں لوگوں کو ذیادہ منافع کا لالچ دے کر ذخیرہ اندوزی کرواتا ہوں،،،مسجدیں ویران کرنا
چاہتا ہوں،،،زکوتہ سے دور لے جاتا ہوں،،،وہ رمضان لے آتا ہے،،،مسجدیں آباد ہو جاتی ہیں
لوگ صدقہ۔۔خیرات۔۔زکوتہ بے تحاشہ کرنے لگتے ہیں،،،
میں ہر پل رمضان کا کانٹوں پر بسر کرتا ہوں،،،ہر وقت میرا غصہ اور مایوسی عروج پر
ہوتی ہے،،،لوگ قرآن او ر نمازکے اس قدر پابند ہو جاتے ہیں،،،کہ میں بےبس ہوجاتا ہوں
خود کشی کادل کرتا ہے،،،مگر قیامت تک جینا ہے مجھے،،،کیا کروں،،،ورنہ ہر رمضان
جہنم میں جانےکا دل کرتا ہے،،،

میں کسی کوسجدے میں نہیں دیکھ سکتا،،،کوئی سچ بولے یا توبہ کرے،،،مجھےایسا
لگتا ہے جیسے کوئی مجھے زبح کر رہا ہو،،،آئی ہیٹ مسلمز،،،آئی ہیٹ دیئر فیتھ اِن اللہ،،،
اللہ جنت کے دروازے کھول دیتا ہے،،،میں ہر روز لاکھوں دفعہ مرتا ہوں،،،پھر
حج آ جاتا ہے،،،ہر کوئی میری دھلائی کرنے کو بے تاب ہوتا ہے،،،حج میں مجھے پرانی شکست یاد
آجاتی ہے،،،جب اس کے بندے ابراہیم نے مجھے دھتکار دیاتھا،،،
آج بھی ایمان والے اس کی یاد میں مجھے زندہ درگور کر دیتے ہیں،،،اوپر سے کوئی
چپل ۔کوئی پتھر۔کوئی لعنت بھیجتا ہے مجھ پر،،،لاکھوں مسلمان میرا مار مار کربرا حال
کر دیتے ہیں،،،ہر سجدہ میری روح تک کو لہو لہان کردیتا ہے۔۔۔

ہم نے خوشی سے لاحول پڑھی،،،وہ ایسے غائب ہوا جیسے گدھےکے سر سے سینگ۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195264 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.