تلخ بات

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اپنی راےٗ کا اظہار کرتے ہوےٗ بھارتی وزیر خارجہ سُشمہ سوراج نے نہ صرف پاکستان پر کڑی تنقید کی بلکہ انہوں نے تو یہاں تک کہ دیا بھارت پوری دنیا میں انجنیٗر اور ڈاکٹرز سپلائیٔ کرتا ہے جبکہ پاکستان دہشتگرد ۔کسی بھی ملک کی جانب سے یہ راے آنا کہ پاکستان دہشتگردوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے اس سے نہ صرف ہمارے تعلیمی نظام پہ سوال اُٹھایا گیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جو گراں قدر کامیابیا ں پاکستان نے حاصل کی ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک کی صورت حا ل کو دیکھا جاےٌ تو وقت کے ساتھ ساتھ پاکستان نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے پھر چاہے وہ تعلیمی ،صنعتی ،معاشی یا نیوکلیٗیر کویّ بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا ۔جہاں تک رہی بات ڈاکٹرز اور انجنیٗرز کی تو بڑے آدب کے ساتھ سشمہ سوراج صاحبہ آپ ذرا ادادو شمار کر کے اور چیزوں کو پرکھ کے بولا کریں۔جیسے دنیا آپ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مانتی ہے ویسے ہی وہ ہمارے ڈاکٹرز کو مانتی ہے ۔(یہاں میں نے آپ کی یعنی بھارتیوں کی تعریف کردی کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اچھے ہیں بھٗی صاف سی بات ہے جو جس پیشے میں یا کام میں اچھا ہے ہم پاکستانی کھلے دل کے ساتھ اس کا اعتراف کریں گے اور یہی فرق ہے آپ میں اور ہم میں) آپ نے بولا آپ کا ملک دنیا کو ڈاکٹرز سپلاییٗ کر رہا ہے ۔اگر دیکھا جاےٗ پاکستان وہ واحد مسلم ملک ہے جو امریکہ کو اب تک سب سے زیادہ اور بہترین ڈاکٹروں کی سپلایٗ کرتا رہا ہے جو بھارت سے تو کیہں گُنا زیادہ ہے۔ نہ سرف امریکہ بلکہ یورپین ممالک میں بھی پاکستان سے گٗے ہوےٗ ڈاکٹرز احسن طریقے سے اپنے فرایٔض ادا کر رہے ہیں۔

جہاں تک رہی بات دہشتگردی کی تو پوری دنیا جانتی ہے ہم دہشتگردوں کو پال نہیں رہے ان کے خلاف برسرپیکار ہیں اور پاک فوج کی ان کاوشوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔9/11کے واقعات کے بعد دہشتگردی نے جس طرح پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا وہ وقت پاکستان کے لیے فکریہ لمحہیا تھا ایک جانب سے امریکہ کی دھمکیاں تو دوسری جانب دہشتگردوں کی کاروایٔیاں پاک فوج نے جس خوبصورتی سے اس وقت حالات کو قابو میں کیا یہ پاک فوج کی عملی کاوشوں کا نتیجہ تھا ۔ آےٗ دن ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوےٗ پاک فوج نے ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن شروع کیے جن کے ذریعے نہ صرف دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کیا بلکہ بیرونی خطرات سے ملک کو محفوظ اور ملکی سطح پر امن قایٔم کیا ۔ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت سی پیک کا منصوبہ ہے جو پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف اس قدر کامیابیا ں سمیٹنے کے بعد بھارت کا یہ کہنا پاکستان دہشتگردوں کو پال رہا ہے تو میں آپ کی نظرکرم ایک پہلے کے واقعہ پے ڈالتی چلوں جب کلبھوشن یادیو کو ہماری ایجنسی نے بلوچستان سے پکڑا تو اس نے کیا انکشافات کیے یہ دہرانے کی ضرورت تو نہیں کس طرح بھارت پاکستان میں انتشار کی فضا بلند کرتا رہا ہے ۔بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریکوں کواسلح اور فنڈز دے کر پا ک فوج کے سامنے لا کھڑا کیا اس کے ذریعے بلوچستان میں نہ صرف دہشتگردانہ کاروایٔیا ں کیں بلکہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کی ۔نہ صرف یہ بلکہ ایران اور افغانستان کی سرزمین کو بھی پاکستان میں دہشتگردی کے فروغ کیلٗے استعمال کر رہی ہے ۔ اس کے باوجود پاک فوج نے بہت احسن طریقے سے دہشتگردوں کے خلاف کاروٗایٔیاں کر کے ان کو ان کے انجام تک پہنچایا۔دہشتگرد پالنا اسے نہیں کہتے جس کا ثبوت پاک فوج ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کر کے دے رہی ہے ۔دہشتگرد پالنا تو اسے کہتے جو بھارت کشمیر میں کر رہا ہے اور اب برما میں اس کے تیار کردہ دہشتگردوں نے تو انسانیت کا بھی مان نہ رکھا بے رحموں کی طرح سرعام معصوم شہریوں کا قتل عام کر کے سرکا ر سے پیٹ تھپتھپاتے ہیں اور گایٔے کے گوشت کھانے پے زندہ جلا دینا اسے کہتے دہشتگرد پالنا ۔معذرت کے ساتھ جن کے اپنے ہاتھ کیچڑ میں لتھڑے ہوں وہ دوسروں پہ انگلی اُٹھاتے اچھے نہیں لگتے ۔آپ کے اس طرح کے بیان دینے ہمارے حوصلے اور عزم پست نہیں ہوں گٗے مگر اور مضبوط ہوں گٗے ۔اور اس بات کو پختگی بخشے گی دہشتگردی کے نتیجہ میں ہمارے لوگوں نے جو قربانیاں دی ہم انہیں رائیٔگاں نہیں جانے دیں گیٔں کیونکہ ہم بلوچی ،سندھی ،پنجابی،کشمیری،سرحدی سب مل کر پاکستانی قوم ہیں۔

Farseen Farooq
About the Author: Farseen Farooq Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.