چند عام اشیاﺀ کی وہ منفرد خصوصیات جو آپ نہیں جانتے

ہم روزانہ سینکڑوں اشیاﺀ استعمال کرتے ہیں جو کہ ہماری روزمرہ زندگی کا ایک حصہ ہوتی ہیں جیسے کہ بال پوائنٹ٬ نیا لباس٬ برتن اور جہاز کی کھڑکیاں وغیرہ- لیکن ان اشیاﺀ کی بنیادی استعمال سے تو ہم واقف ہوتے ہیں لیکن ہم ان کی اکثر منفرد خصوصیات سے کے بارے میں بالکل کچھ نہیں جانتے- مثال کے طور پر ہم بال پوائنٹ کا استعمال کچھ لکھنے کے لیے کرتے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ بال پوائنٹ کے ڈھکن میں سوراخ کس مقصد کے تحت کیا جاتا ہے؟ جی ہاں آج آپ کو روزانہ استعمال ہونے والی چند عام اشیاﺀ کی وہ منفرد خصوصیات بتائیں گے جو آپ نہیں جانتے-
 

بال پوائنٹ کے ڈھکن میں موجود سوراخ
اکثر بال پوائنٹ کے ڈھکن میں کو اوپر کی طرف ایک سوراخ موجود ہوتا جس کے بارے میں لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ قلم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے- لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ سوراخ ان بچوں کا دم گھٹنے سے بچاتا ہے جو کھیل کھیل میں یہ ڈھکن اپنے گلے میں اتار لیتے ہیں- ڈھکن میں موجود اس سوراخ کے ذریعے ہوا ان کے جسم میں داخل ہوتی رہتی ہے-

image


ہوائی جہاز کی کھڑکیوں میں سوراخ کی موجودگی
ہوائی جہاز کی کھڑکی میں موجود اس سوراخ کو بنانے کی دو وجوہات ہوتی ہیں- پہلی تو یہ کہ جب جہاز بلندی کی طرف جاتا ہے تو جہاز کے اندرونی ہوا کے دباؤ اور بیرونی دباؤ میں بڑا فرق ہوتا ہے اور یہ سوراخ اس دباؤ کو منظم کرتا ہے- دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ سوراخ کھڑکیوں کو دھندلا ہونے سے بچاتا ہے-

image


نئے لباس کے ساتھ اضافی کپڑا
ریڈی میڈ ملبوسات تیار کرنے والی اکثر کمپنیاں اپنے لباس کے ساتھ اضافی کپڑا بھی فراہم کرتی ہیں- تاہم اکثر لوگ اس کپڑے کے حقیقی استعمال سے ناواقف ہوتے ہیں- کمپنیوں کی جانب سے یہ نیا کپڑا اس لیے فراہم کیا جاتا ہے تاکہ آپ کپڑے دھونے کے لیے جو ڈیٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں اس کا تجربہ اس کپڑے پر کرسکیں اور جان سکیں کہ آپ کا ڈیٹرجنٹ نئے کپڑے سے مطابقت رکھتا ہے یا نہیں- اس سے آپ کا پورا لباس خراب ہونے سے بچ جاتا ہے-

image


جینز کی پتلون میں چھوٹی جیبیں
یقیناً آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ جینز کی پتلون میں اس حد تک چھوٹی جیبیں بنی ہوئی ہوتی ہیں جن کا بظاہر کوئی مقصد یا استعمال سمجھ نہیں آتا- یہ جیب دراصل 19ویں صدی کان کنوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی تھیں- یہ کان کن اس جیب میں گھڑی رکھتے تھے جو کہ پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران ٹوٹنے سے محفوظ رہتی تھی-

image


جوتوں کے اطراف میں سوراخ
کھیلوں اور ورزش کے لیے استعمال کیے جانے والے جوتوں کے اطراف میں سوراخ بنائے جاتے ہیں- ان سوراخ کا واضح مقصد یہی ہوتا ہے کہ جوتوں میں موجود خراب ہوا خارج ہوجائے اور تازہ ہوا ان کے اندر داخل ہوجائے- اس عمل سے نہ صرف جوتے بالکل پاؤں بھی خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں-

image


برتن کے ہینڈل میں سوراخ کی موجودگی
کھانے پکانے والے برتن کے ہینڈل میں سوراخ کی موجودگی کا سبب یقیناً ایک تو یہ ہے کہ اس برتن کو آسانی سے لٹکایا جاسکے- لیکن اس کے علاوہ آپ کھانا تیار کرنے والے چمچ کو بھی برتن کے ساتھ ہی سوراخ میں منسلک کرسکتے ہیں تاکہ بوقتِ ضرورت تلاش نہ کرنا پڑے-

image

ٹیوب کے ڈھکن میں بنایا جانے والا پلاسٹک کا کانٹا
اکثر دوا کے طور پر استعمال کی جانے والی کریم کی ٹیوب کے ڈھکن اوپر کے حصے میں آپ کو پلاسٹک کا کانٹا بنا دکھائی دے گا- یہ کانٹا نئی ٹیوب کی سطح پر موجود حفاظتی فوائل کو ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- ٹیوب کھولیے اور اس کے ڈھکن کو اندر موجود فوائل پر الٹا رکھ کر ہلکا سا دبائیے٬ فوائل مناسب طریقے سے اپنی جگہ چھوڑ دے گا اور کریم باہر آجائے گی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever noticed little features on any of the products you own that don't really seem to have a purpose? We often assume they could be product flaws or just part of the object's look, but funnily enough, they're actually designed to make our lives a little easier.