متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا ریکارڈ خطرے میں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

یہ سری لنکن ٹیم کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہے۔ اس سے قبل اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی اور آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں گلابی گیند کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔
 

image


سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم ایک صفر کے خسارے میں ہے۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پاکستان کا متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ خطرے میں ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے۔ اس نے یہاں پانچ ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جبکہ چار برابری پر ختم ہوئی ہیں۔

پاکستان نےیہ تمام کی تمام نو ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی قیادت میں کھیلی تھیں۔

اگر سری لنکا نے یہ ٹیسٹ سیریز جیت لی تو پاکستانی ٹیم سات سال بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر چلی جائے گی۔ اس وقت پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میچوں میں عالمی رینکنگ چھٹی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ان فٹ حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔
 

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کے مطابق پاکستانی ٹیم کو سری لنکن سپنر رنگانا ہیرتھ کے خلاف اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی اور ان کے خلاف جارحانہ کھیل کھیلنا ہوگا۔

مصباح الحق نے دبئی میں بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا سیریز سے قبل یہ بات سب کو معلوم تھی کہ رنگانا ہیرتھ پاکستانی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ وہ ایک ایسے بولر ہیں جو دنیا کے تجربہ کار بلے بازوں کے خلاف بھی مشکلات پیدا کردیتے ہیں جبکہ پاکستان کی موجودہ بیٹنگ لائن ابھی تجربہ کار نہیں ہے۔ پاکستانی بلے بازوں کو ان کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

یاد رہے کہ رنگانا ہیرتھ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
 


Partner Content: BBC URDU

YOU MAY ALSO LIKE:

Sri Lanka will hope their left-arm spinner Rangana Herath maintains pressure on Pakistan when the second and final Test - a day-night affair with pink ball - starts at Dubai stadium on Friday. The 39-year-old took 6-43 on the final day to thwart Pakistan's attempt at a modest 136-run chase in the first Test in Abu Dhabi on Monday.