مسٹر چار سو بیس اِن سٹوڈیو نمبر الیون (پارٹ ٣)

بریک کے بعد سب ناظرین کی ہمت کو داد ،،،اور ان کی برداشت کو میرا سیلیوٹ ہو،،،
اس بد تمیز انسان کو آپ برداشت کر رہے ہیں،،،

مسٹر چار سو بیس نے غصے سے ہوسٹ کو دیکھا،،،یہ بد تمیز کس کو کہا،،،کسی جلی
ہوئی چائے کی کیٹلی جیسے منہ والے،،،
ہوسٹ کو جھٹکا لگتا ہے،،،حقارت اور غصے سے مسٹر چار سو بیس کو دیکھتا ہے،،،
مسٹر چار سو بیس کو کوئی اثر نہیں ہوتا،،،
ابے ! کیا گھور رہا ہے؟؟کسی مسجد سے چوری ہوئی چپل کے منہ والے،،،طنزیہ مسکراہٹ
کے ساتھ،،،بد تمیز کسےکہا،،،ایک تو مجھے یہاں مہمان بلایا،،،اس پر اوٹ پٹانگ سے
بے سروپا سوال پوچھے،،،

بات کی تمیز نہیں،،،گھر بلائے مہمان کی عزت کرنا نہیں آتی،،،جاہلِ مطلق میزبان،،،
تجھے تو پی۔آئی۔اے کی ائیر ہوسٹس ہونا چاہیے تھا،،،
ہوسٹ کے قریب ہو کر راز داری سے،،،ویسے تجھے یہاں میزبان،،،یا یوں کہہ لو،،،کس
الوکے پٹھے نے ،،،اس چینل پر جاب دی ہے،،،کہیں یہ چینل تیرے والدِ حضور کا
تو نہیں،،،یا سسر کا ہو گا،،،

ہوسٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا ہے،،،میں کہتا ہوں،،،تمیز سے بات کرو،،،
میں ہائی ریٹڈ اینکر ہوں،،،میری وجہ سے آئل،،،شوز،،،پتلون بکتی ہے،،،بازار میں
نکل جاؤں تو سارا دن سیلفیاں بنا بناکرتھک جاتا ہوں،،،اب ہوسٹ وارم اپ ہوچکاتھا،،،

مسٹر چار سو بیس نے کانوں کو ہاتھ لگایا،،،تیرا اپنا منہ لنڈا بازار کے پھٹے ہوئے
موزے جیسا ہے،،،سارا دن کون تیرے ساتھ سیلفیاں لیتا ہے،،،
کیا ساری قوم اندھی ہوگئی،،،اک کام کرمجھ سے پیسے لے،،،نیا آئینہ خرید کر
گھر لے جا،،،اور لائٹ جلا کر اپنا منہ غور سے دیکھنا،،،
کسی تیل بھرنے والی کوپی سا منہ ہے تیرا،،،میں کہتا ہوں اپنا منہ ہی کسی
چائنہ کے منہ سے چینج کرلو،،،

ہوسٹ غصے سے چینخا،،،سٹاپ دِس نان سینس،،،
مسٹر چارسو بیس سکون سے بولا،،،اوکے،،،سٹارٹ یور نان سینس،،،
وقفہ،،،میں کہتا ہوں،،،وقفہہہہہہ،،،ہوسٹ تلملا کر رہ گیا،،،
مسٹر چار سو بیس نے مسکرا کرکہا،،،لے لو بھائی،،،ورنہ ہارٹ اٹیک ہو جانا،،،ہوسٹ نے
سر پکڑ لیا،،،اب دل بھی پکڑ لو،،،مسٹر چار سو بیس نے دعائیہ لہجے میں کہا۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193032 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.