آؤ تمہیں بھول جاؤں (سیڈ لَو سٹوری)

وہ بھولتا ہی نہیں چاہے کچھ بھی کر لو
دل پہ کوئی بھی ستم بار بار کر لو

کھڑکی کھلی تو ،،،سرد ہوا نے سٹی سی بجائی،،،کھڑکی کیا کھلی،،،ساتھ اسکی یادوں کے
دریچے بھی ،،،روح سے ہوکر دل میں ایسے بیٹھ گئے،،،جیسےکبھی جانا ہی نہ ہو،،،
اسکی پلکیں آنکھوں کو چوم کر میری جانب ایسے اٹھی،،،جیسے پتا ہو،،،اب یہ منظر
پھر نہ کبھی وہ دیکھیں گی،،،
مجھے کھو کر جی لو گے؟؟،،،سوال رنجیدہ ،،،مگر ایسے مسکراکرپوچھاگیا،،،جیسے
جواب پتا ہو،،،

جینےکے لیےکیا ضروری ہے کہ تعلق قائم رہے،،،دوسروں کی خوشیوں کا مزاربناکر
جینا بھی کیا جینا،،،جیسے قضاء نماز کا جشن منایا جائے،،،

پھر کیوں کہتے تھے ،،،تم سب سے الگ ہو؟؟،،،سب سے منفرد،،،

سال بہت کم ہیں مگر بہت ذیادہ پایا ہے زندگی سے،،،میں اس کی آنکھوں میں مدھم
پڑتی ہوئی چمک کو ناپنےلگا،،،

وہ بولی کیا دیکھ رہے ہو،،،میں کمزور پڑی یا نہیں،،،آنسو آنکھ تک پہنچے یا نہیں،،،
ڈرتے ہو نہ میرے آنسوؤں سے،،،

میں بولا مجھے ایسے با آسانی پڑھ لیتی ہو،،،بہت سمجھدار ہو،،،اپنی عمر سےکئی گنا
ذیادہ،،،الگ اس لیے ہو کہ آج بھی جانتی ہو،،،میں سب سے عزیز ہوں،،،
مگر بوڑھے ماں باپ،،،بہن بھائی،،،آج بھی سب سے پہلے ہیں،،،جن کے ساتھ عمر گزاری،،،
ان میں مجھ میں ہمیشہ اس رشتے کو قائم رکھا،،،،وہ پہلے میں بہت بعد میں آتا ہوں،،

محبت کو عزت کا نعم البدل کبھی نہ سمجھا،،،ہو نا منفرد؟؟؟،،،،،،!!!
آج کل تو تین دن کے ریلیشن پر لوگ ،،،پیچھےموت ماتم اپنے پیاروں کے نصیب میں
لکھ آتے ہیں،،،خود بس محبت کے نام پر بے حیائی کا جشن مناتے ہیں،،،
جب یہ کہانی اسکے اپنے آنگن میں لوٹ آتی ہے،،،پھر اللہ بہت یاد آتا ہے،،،

بوڑھی ماں کی آنکھیں یادآتی ہیں،،،اسکی دعائیں یاد آتی ہیں،،،جہاں رہو خوش رہو
بوڑھے ماں باپ کے سر سے عزت نوچنا یاد آتا ہے،،،
بھائیوں پر دنیاکے طعنے سمجھ آتے ہیں،،،ہاں،،،مگر تم بالکل بھی ایسی نہ تھی،،،
جیسا جن کا حق تھا،،،ان کو دے دیا،،،ماں باپ،،،بہن بھائیوں کی محبت لی،،،دعائیں لی،،،

بس اک میںجو کچھ پل کو ملا تھا،،،کچھ کچھ دل بھی ساتھ ساتھ مسکرایا تھا،،،
مگر تم نے چادر کا مطلب سمجھا دیا،،،تم نے عزت کو عزت دے کر عزت کو نہال کردیا،،،
دیکھو،،،آج بھی ویسے ہی مجبت کرتا ہوں،،،ویسے ہی یاد ہے،،،اور مسکان ہے،،،
سنا ہے بڑے لال کو میرا نام دے رکھا ہے،،،

ہاں جیسے وہ ماں باپ عزت کو نہیں بھول پایا،،،،ویسے میں بھی اسے یاد ہوں،،،ہوا سرد
ہے مگر پھربھی یادوں کو ٹھنڈا نہ کرسکی،،،
ہر لڑکی ہر لڑکا جو بھی عزت کو سمجھا،،،اسے محبت روز سلام کرتی ہے۔۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193534 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.