چار دن کی زندگی پھر آغوش قبر

جہاں دیکھو وہاں دنیا ہی دنیا نظر آتی ہے کسی کو بھی خدا پر بھروسہ نہیں ،صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ،جس کو دیکھو غصہ ناک پر رہتا ہے،یہ غصہ انسان کو سکھ سے دکھ میں بھی لے جاتا ہے،یہ غصہ انسان کو مجرم بھی بنا دیتا ہے،دولت کا نشہ سر چڑھ کر بولنے لگا ہے،اعتبار کرنا ایک دوسرے پر ختم ہو چکا ہے،ہر انسان دوسرے کو فراڈیہ اور دھوکے باز کہہ رہا ہے،انسان کو بدنام کر کے لوگ سکھ کی نیند سوتے ہیں اس چیز سے بے خبر کے جس کپڑے سے آپ کا کفن بننا ہے وہ مارکیٹ میں آ چکا ہے،قبر کی آغوش میں نور بھی ہے اور اندھیرا بھی،قبر سکڑتی بھی ہے اور پھیلتی بھی،اب یہ آپ کو سوچنا ہے کہ کس قسم کا بیج آپ نے دنیا میں بویا ہے،کس قسم کے اعمال آپ نے دنیا میں انجام دئیے ہیں،یاد رکھو یہ دنیا چار دن کی ہے،ہر نسان آج کے دور میں کوفی بنا ہوا ہے،لوگوں کا اعتبار ختم ہو رہا ہے،لوگ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا وعدہ تو کرتے ہیں لیکن مشکل پڑنے پر ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ،میں بھی ہر روز موت کی طرف اپنے قدم بڑھا رہا ہوں ،میں مر بھی گیا لیکن میرے یہ آرٹیکل مجھ کو زندہ رکھیں گے،خدارا دنیا داری چھوڑدیں، اﷲ کی رسی تھامو تا کہ تم فلاح پا سکو،بہت خوبصورت جملہ حضرت علی ؑ کا کہ’’جب تم کسی کے ساتھ نیکی کرو تو انتظار کرو وہ تمہارے ساتھ بدی کب کرتا ہے‘‘یاد رکھئے گا جب آپ کا بھروسہ اﷲ پر ہو جائے گا تو دنیا کا خوف دل سے ختم ہو جائے گا ،اور اگر دنیا سے محبت کی تو اﷲ کے پاس تو رسوا ہونا ہی ہے دنیا میں بھی رسوائی کے سوا کچھ نہ ملے گا۔یہ دنیا ایک قید خانہ ہے رہائی قبر میں ملتی ہے اس سے پہلے کہ موت کی آخری ہچکی لو رات کے وقت سوچو کے میں نے کس کے ساتھ کیا کیا ہے،اور خدا کی بارگاہ میں معافی مانگو تمہیں ضرور معافی مل جائے گی کیوں کہ تم کیا ہو یہ پتہ نہیں، لیکن بے شک اﷲ رحمن اور رحیم ہے،وہ تمہیں ضرور معاف کر دے گا،یہ دنیا ایک مسافر خانہ ہے ،اور تم سفر میں ہو تمہاری منزل اﷲ کی ذات ہے ،اﷲ کو راضی کرو دنیا خود بخور تمہارے قدموں میں جھک جائے گی۔(ان شاء اﷲ)
 

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256829 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.