" مہکتی کلیاں"

لوگوں کے ساتھ صباح کی مانند رہو وہ جہاں جاتی ہے بہار لاتی ہے۔

بھوکا وہ نہیں جسکے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہوتا بلکہ بھوکا وہ ہے جسکی نیت نہیں بھرتی۔

دولت کی چکا چوند سے متاثر نہ ہو کیونکہ وہ دلوں میں اندھیرا پھیلاتی ہے۔

آدمی غلام زنجیروں سے نہیں ذہنیت سے ہوتا ہے۔

راستے ہمیشہ ہمارے سامنے ہوتے ہیں غلط یا صحیح اسکا انتخاب ہمیں کرنا ہوتا۔

صبر کا درخت کڑوا لیکن اسکا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

گمراہی ماحول میں نہیں ہمارے اپنے اندر ہوتی ہے۔

محبت ایک ایسی ڈوری ہے جو زمین پر رہتے ہوئے بندے کو عرش پر رب سے جوڑتی ہے۔

اپنی غلطیاں کر کے کبھی نہ بھولو کیونکہ یہ تمھیں آئندہ کی غلطیوں سے بچاتی ہیں۔

مایوسی کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ وہ روشنی کو بھی اندھیرے کی طرح دکھاتی ہے۔

انسان اور حیوان کے درمیان میں فرق ہوتا ہے۔جو اپنی حد کو جانے وہ انسان اور ہر حد کو توڑ دینے والا حیوان۔

زندگی کی مٹھاس میں اگر کڑواہٹ شامل نہ ہو تو آپکو اسکی مٹھاس کا احساس نہیں ہوتا۔

پہاڑ پر چڑھ کر خود کو بلند نہ کرو۔زمین پر رھکر خود کو پہاڑ کی طرح بلند کرو۔

آئینہ مہنگا ہو یا سستا دکھاتاوہی ہےجوسچ ہوتا ہے۔

ام بلال
About the Author: ام بلال Read More Articles by ام بلال: 15 Articles with 25291 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.